‫‫کیٹیگری‬ :
09 February 2017 - 22:55
News ID: 426209
فونت
حرم امیر المومنین (ع) کے جنرل سیکٹری نے صحن امام حسن مجتبی میں نصب کی جانے والی چھت کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا ۔
حجت الاسلام سید نزار حبل المتین

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حرم امیر المومنین (ع) کے جنرل سیکٹری حجت الاسلام سید نزار حبل المتین نے اپنے ہفتہ وار پروگرام کے مطابق صحن امام حسن مجتبی میں نصب کی جانے والی چھت کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا ۔

اس موقع پر انہوں نے منصوبے پر کام کرنے والے عملہ سے کام کی رفتار اور اس کی نوعیت کے بارے میں سوال کیا اور اس بات کی تاکید کی کہ اس کام میں کوالٹی کا خاص خیال رکھا جائے ،اور اسے جلد از جلد تکمیل کر کے زائرین کے استعمال کے لئے مہیا کیا جائے۔

اس منصوبے کے نگران انجینئر کرار موسوی نے بتایا کہ پہلے مرحلہ میں کھدائی کی گئی جس کے بعد دوسرے مرحلے میں پلر کی تنصیب کا کام جاری ہے اور یہ منصوبہ جد مکمل کر کے زائرین کے لئے آمادہ ہوگا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬