‫‫کیٹیگری‬ :
11 February 2017 - 11:26
News ID: 426246
فونت
پاکستان کے وزیر اعظم نوازشریف نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی کو ٹیلیفون پر انقلاب اسلامی کی سالگرہ کی مناسبت سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کو فروغ دینے پر تاکید کی ہے۔
نواز شریف اور حسن روحانی

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے وزیراعظم نوازشریف نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی کو ٹیلیفون پرانقلاب اسلامی کی سالگرہ کی مناسبت سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کو فروغ دینے پر تاکید کی ۔

صدر حسن روحانی نے اس گفتگو میں انقلاب اسلامی کو دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کے فروغ کے سلسلے میں بہترین موقع قراردیتے ہوئے کہا کہ ایران ہمسایہ ممالک بالخصوص پاکستان کے ساتھ باہمی تعلقات کو فروغ دینے کا خیرمقدم کرتا ہے۔

پاکستانی وزیر اعظم نے ایران کو برادر اور دوست ملک قراردیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ باہمی تعلقات کو پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔ پاکستان کے وزیراعظم نے صدرروحانی کو علاقائی تعاون تنظيم اکو کے سربراہی اجلاس میں شرکت کی دعوت بھی دیتے ہوئے کہا کہ ایران کا اکو تعاون تنظیم کی پیشرفت اور ترقی میں بنیادی اوراہم کردار ہے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬