رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق افراطی و تکفیری تحریک سے مقابلہ کے لئے عالمی کانفرنس کے سکریٹریٹ کے سربراہ نے سیستان و بلوچستان میں منعقدہ کانفرنس کے اختمامیہ میں بیان کیا : ابھی تک اتحاد کے لئے اہم ترین دلیل مشترک دشمن سے مقابلہ کرنا بیان ہوا ہے ۔
انہوں نے بیان کیا : یہ دلیل ایک صحیح و قرآنی دلیل ہے لیکن دوسری دلیل اتحاد تھا اور اتحاد کی اہم ترین دلیل ایک دوسری چیز ہے کیونکہ اگر یہ دلیل اہم ترین دلیل ہو تو اس کا یہ معنی ہوا کہ اگر مشترک دشمن نہ پایا جاتا ہو تو اتحاد کی ضرورت نہیں ہے ۔
حجت الاسلام زمانی نے سورہ انبیاء کے ۹۲ ویں آیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : ہم لوگ اپنی قرآنی تعلیمات میں اتحاد کے لئے بنیادی دلیل رکھتے ہیں کہ یہ آیت اس کی طرف اشارہ کرتی ہے ، خداوند عالم اس آیت میں فرماتا ہے کہ تم لوگ امت واحدہ ہو ، ہم تم لوگوں کے پروردگار ہیں اس بنا پر میری عبادت کرو ۔
حوزہ علمیہ میں سیاسی و سماجی امور کے سربراہ نے وضاحت کی : آیت کے اندر ان تین بخش کے درمیان کے رابطے حکمت آمیز ہے ؛ خداوند عالم فرماتا ہے اسلامی امت کہ جو توحید ربوبی کو قبول کرتا ہے میری پرستش کرتا ہے ؛ یعنی رب کے وحدت کا تقاضہ ہے کہ مربوب بھی وحدت کا حامل ہو ؛ اگر تربیت واحد ہے پس مخاظب کو بھی واحد ہونا چاہیئے ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۳۰۲/