‫‫کیٹیگری‬ :
16 February 2017 - 11:00
News ID: 426346
فونت
حجت الاسلام شہنشاہ حسین نقوی:
خطیب مسجد باب العلم نے کہا : حکومت دہشت گردوں کے ساتھ کسی بھی قسم کی رعایت کرنے کے بجائے ان کے خلاف سخت کاروائی کرے۔
حجت الاسلام شہنشاہ حسین نقوی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق خطیب مسجد باب العلم حجت الاسلام شہنشاہ حسین نقوی نے ملک کے مختلف حصوں میں دہشت گردی کی تازہ لہر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت دہشت گردوں کے ساتھ کسی بھی قسم کی رعایت کرنے کے بجائے ان کے خلاف سخت کاروائی کرے۔

انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا : حکمران کالعدم دہشت گردوں اور ان کی تنظیموں کے ساتھ ہمدردی رکھتے ہیں، جس کی وجہ سے دہشت گردی کا ناسور ختم نہیں ہو پاتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب بھی وقت ہے کہ حکومت اور ریاستی ادارے ملک دشمنوں کے خلاف بلاتفریق ٹھوس اور مؤثر قسم کی کاروائیاں کریں تاکہ عوام کو محفوظ بنایا جاسکے۔

انہوں نے کراچی، پشاور، کوئٹہ اور لاہور کے شہداء کیلئے دعائے مغفرت و فاتحہ خوانی کی اور ان سانحات اور واقعات کے ملزمان کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬