‫‫کیٹیگری‬ :
28 February 2017 - 15:05
News ID: 426592
فونت
حجت الاسلام حسن روحانی:
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر جمہور نے کہا : ایران میں شیعہ و سنی اور دیگر اقوام کے درمیان بہترین باہمی اتحاد پایا جاتا ہے جو دوسروں کے لئے بہترین نمونہ عمل ہے۔
حجت الاسلام حسن روحانی

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر جمہور حجت الاسلام حسن روحانی نے جنوب مشرقی ایران کے  صوبے سیستان و بلوچستان کے دورے میں شہر زاہدان کے عوام سے خطاب میں کہا : ایران میں تمام مذاہب کے پیرو کار ملک کی ترقی کے عمل کو آگے بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : ایسے دور میں کہ جب دنیا کے بیشتر ملکوں میں اغیاراختلاف و انتشار پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ایران میں مختلف مذاہب کے پیروکار اور اقوام، برادرانہ طور پر اور ایک دوسرے کے ساتھ مل کر ملک کی ترقی اور ترقیاتی منصوبوں کو آگے بڑھانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

حجت الاسلام حسن روحانی نے کہا : ایران میں شیعہ و سنی اور دیگر اقوام کے درمیان بہترین باہمی اتحاد پایا جاتا ہے جو دوسروں کے لئے بہترین نمونہ عمل ہے۔

انہوں نے صوبے سیستان و بلوچستان کے عوام میں اتحاد و یکجہتی اور ہمدلی کی قدردانی کرتے ہوئے کہا : آج مسلح افواج کے ایثار و فداکاری کے زیرسایہ عوام، علما، اور مختلف قبائل کے لوگ، ملک کی ترقی کے عمل کو آگے بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ایران کی حکومت نے صوبے سیستان و بلوچستان کے پڑوس میں واقع ملکوں منجملہ پاکستان، افغانستان اور عمان کے ساتھ اچھی ہمسائیگی، اخوت و برادری کو مدنظر رکھنے کی کوشش کی ہے، کہا کہ ایران اور تمام پڑوسی ملکوں کو چاہئے کہ پورے علاقے میں اخوت و برادری کے عمل کو فروغ دینے کی کوشش کریں۔

انہوں نے ملک میں امن و سلامتی کو باہمی اتحاد کا بہترین مظہر قراردیتے ہوئے کہا : ملک اور صوبہ کی ترقی و پیشرفت میں باہمی اتحاد و اتفاق کا اہم کردار ہے۔

حسن روحانی نے کہا : شیعہ و سنی اور بلوچوں نے باہمی اتحاد و اتفاق کے ساتھ ثابت کردیا ہے کہ وہ ملک کی ترقی اور پیشرفت کے خواہاں ہیں جبکہ دیگر ممالک میں تشدد، بحران ، دہشت گردی اور اختلاف و تفرقہ کا سلسلہ جاری ہے ۔

انہوں نے دشمن کی طرف سے کی جا رہی سازش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : ہمیں غیر علاقائی طاقتوں کی معاندانہ کوششوں کے بارے میں ہوشیار اور آگاہ رہنا چاہیے ۔

واضح رہے کہ  اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر جمہور نے اپنے دورہ سیستان و بلوچستان میں منگل کے روز پچپن مختلف بنیادی، اقتصادی اور ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۴۵۱/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬