‫‫کیٹیگری‬ :
28 February 2017 - 21:27
News ID: 426596
فونت
ایک اہل سنت عالم دین:
الشافعی تنظیم کے نائب صدر نے وضاحت کی ہے کہ حضرت آیت الله سیستانی عراقی عوام چاہے شیعہ ہوں یا اہل سنت سب کے مرجع ہیں ۔
آیت الله سیستانی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق الشافعی تنظیم کے نائب صدر شیخ علی العزی اہل سنت علماء کے ایک گروہ کے ساتھ امام حسین علیہ السلام کے روضہ مبارک کی زیارت کا شرف حاصل کیا ۔

انہوں نے نیوز رپورٹروں کے ساتھ گفت و گو میں بیان کیا : حضرت آیت الله سیستانی کی طرف سے جھاد کے سلسلہ میں واجب کفائی کا فتوا عراق کے لوگوں کے جان اور اتحاد کی حفاظت کا سبب بنا ہے ۔

الشافعی تنظیم کے نائب صدر نے اس بیان کے ساتھ کہ حضرت آیت الله سیستانی عراق کے استحکام و سلامتی کے ضامن ہیں وضاحت کی : آیت الله سیستانی عراق کے شیعہ اور اہل سنت ، شبک، کرد و ترکمان سب کے مرجع ہیں ۔

انہوں نے اپنی گفت و گو کو جاری رکھتے ہوئے یبان کیا : عراقی قوم ایک خانوادہ کی طرح ہیں کہ کسی میں اتنی قوت نہیں ہے کہ ان کے درمیان جدائی ڈال سکے ۔

شیخ العزی نے بیان کیا : امام حسین علیہ السلام کے روضہ مبارک کی طرف سے پناہ گزینوں کی بہت مدد کی گئی ہے اور بنیادی سہولت مثلا رہنے کی جگہ اور کھانا ان کو دیا گیا ہے کہ جس کی قدر دانی کرنی چاہیئے ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۲۴۹/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬