
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے مقدس شہر نجف اشرف میں حضرت آیت الله سیستانی کے آفس کے مبلغین کا گروہ اور کچھ اجتماعی العین تنظیم کے سربراہوں کے ساتھ عراقی رضاکار فوج کے شہدا کے اہل خانہ سے ملاقات کے لئے گئے ۔
حضرت آیت الله سیستانی کے آفس کے نمائیندگان نے اس ملاقات میں شہدا کے اہل خانہ کو مرجع تقلید کی طرف سے بھیجا گیا سلام پہوچایا اور بیان کیا کہ حضرت آیت الله سیستانی شہدا کو عراق زمین اور قوم کا حامی اور فخر کا سبب جانا ہے ۔
ان لوگوں نے خدا کے راہ میں شھادت کو عزت و شرافت کا سبب جانا ہے اور خداوند عالم سے شہدا کے خانوادہ کے لئے صبر کی دعا کی ہے ۔
شہدا کے خانوادہ نے بھی حضرت آیت الله سیستانی کے نمائندوں سے ملاقات کو فخر کا سبب جانا ہے اور مرجع کرام کی طرف سے ان کی طرف توجہ پر قدردانی و شکریہ ادا کیا ہے ۔
ان لوگوں نے وضاحت کی ہے کہ شہدا کی جانفشانی وطن و عراق کے مقدسات کی حافاظت کے لئے تھا ۔
شہید کے والد گرامی اکرم حسن مراد عوده الفرطوسی اس ملاقات میں بیان کیا : میرا بیٹا شجاعت و رشادت کے ساتھ ۱۳ سے بھی زیادہ داعشیوں کو واصل جہنم کرنے میں کامیابی حاصل کی ۔ اور یہ کہ ہماری اولاد نے حضرت آیت الله سید علی سیستانی کی جہاد کفائی کے فتوے پر لبیک کہا ، ان پر فخر کرتا ہوں ۔ /۹۸۹/ف۹۳۰/ک۲۸۳/