رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مسجد باب العلم کے امام جماعت حجت الاسلام شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ مسلم امہ کا اتحاد وقت کی ضرورت ہے، لہٰذا اسلام دشمن قوتوں کے مقابلے میں ہمیں ذاتی مفادات اور تصادم کی پالیسی ترک کرکے یکجا ہونا ہوگا، اس وقت اسلامی دنیا کرب و پریشانی میں مبتلا ہے اور ہر طرف قتل و غارت گری کا بازار گرم ہے، ایسے میں مسلم دنیا میں اتحاد اور استحکام کیلئے کوششیں تیز کرنا ہونگی تاکہ مسلمان سامراجی شکنجے سے نجات پائیں۔
انہوں نے مسلم اور عرب حکمرانوں سے کہا کہ وہ ملت کی درست سمت میں نرہنمائی کریں تو حالات اور معاملات بہتر ہوسکتے ہیں۔
حجت الاسلام شہنشاہ نقوی کا مزید کہنا تھا کہ مغربی دنیا اور بعض نام نہاد عرب حکمران ہمیں متحد نہیں دیکھنا چاہتے اور وہ چاہتے ہیں کہ مسلم دنیا باہم دست و گریباں اور انتشار کا شکار رہیں، لہٰذا عالم اسلام کو مثبت سوچ اور فکر کو اپنا کر ایک ایسی پالیسی ترتیب دینا ہوگی، جس سے ہتھیار اٹھانے کے بجائے افہام و تفہیم سے کام لیتے ہوئے اپنے معاملا ت کو بہتر کیا جائے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰