‫‫کیٹیگری‬ :
09 March 2017 - 22:35
News ID: 426782
فونت
آیت الله نوری همدانی:
حضرت آیت الله نوری همدانی نے عراق میں مزاحمتی محاذ اور حشد الشعنی کی کامیابی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : یہ کامیابی بہت ہی اہم ہے یہ مقابلہ منصوبہ بندی کے ساتھ مکمل کامیابی تک جاری رہنا چاہیئے ۔
آیت الله نوری همدانی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم کے مشہور و معروف استاد و مرجع تقلید حضرت آیت الله حسین نوری همدانی نے عراق میں ایران کے نئے سفیر کی ملاقات میں اس بیان کے ساتھ کہ ان دو ممالک کے مسلمانوں کے درمیان اتحاد و یکجہتی کی تاکید ہو بیان کیا : اگر مسلمان ایک دوسرے کے ساتھ متحد ہوتے تو ان کا یہ انجام نہیں ہوتا ۔  

انہوں نے وضاحت کی : دشمن نے اسلام و مسلمان کو جو بھی نقصان پہوچایا ہے وہ مختلف قسم سے اختلاف پیدا کرنے کے ذریعہ رہا ہے ، عراق کا ایک خاص مقام ہے کہ وہاں مقدس مقامات ہیں ، جتنا بھی ایران اور عراق ایک دوسرے سے قریب و متحد ہونگے اسلام اور مسلمانوں کا انتا ہی فائدہ ہوگا ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد نے عراق میں ایرانی زائرین کا حرم اہل بیت علیہم السلام کی زیارت کے لئے حاضر ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : ان مسافروں کی ضرورتیں پوری ہوں اور ان کے عزت و احترام کی حفاظت ہو تا کہ زائرین آرام و اطمینان کے ساتھ سفر و زیارت کریں ۔

حضرت آیت الله نوری همدانی نے عراق میں دہشت گرد گروہ داعش سے مزاحمت محاذ اور حشد الشعبی کے مقابلہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : یہ کامیابی بہت ہی اہم ہے اور منصوبہ بندی کے ساتھ مکمل کامیابی تک یہ مقابلہ جاری رہنا چاہیئے ، موت یہ ہے کہ انسان بیٹھا رہے اور دشمن دست درازی کرے اور زندگی یہ ہے کہ انسان موت کو گلے لگا لے مگر دشمن کو خود پر غلبہ حاصل نہ کرنے دے ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۳۳۷/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬