رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی شھر تبریز سے رپورٹ کے مطابق، مشرقی آذربائجان میں ولی فقیہ کے نمائندے آیت الله محسن مجتهد شبستری نے اس ھفتہ نماز کے خطبے میں جو سیکڑوں نماز گزاروں کی شرکت میں مصلائے اعظم امام خمینی(ره) شھر تبریز میں منعقد ہوا ، خبرگان رھبر کونسل کے اجلاس کی جانب اشارہ کیا اور کہا: اس اجلاس میں دو اہم باتیں ایک استقامتی اقتصاد اور دوسرے سوشل میڈیا کا مسئلہ بیان کیا گیا ہے ۔
انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ خبرگان رھبر کونسل کے اراکین نے ایک بار پھر استقامتی اقتصاد کے اصول اور مبانی نیز عوام کی معیشتی حالت کی رسیدگی پر تاکید کی ہے ، کہا: استقامتی اقتصاد کی نشست میں خاتم الانبیاء(ص) انڈیسٹریز کے ذمہ داران بھی موجود تھے کہ جنہوں نے اس سنٹر کی مختصر و جامع رپورٹ پیش کی ۔
خبرگان رھبر کونسل کے اراکین نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ استقامتی اقتصادی کو جامہ عمل پہنانے میں خاتم الانبیاء(ص) انڈیسٹریز کی فعالیتیں دیگر مراکز اور سنٹر کے لئے نمونہ عمل ہیں کہا: اس کونسل کے اراکین کی دیگر نشستیں سوشل میڈیا کے اہل کاروں ، ان کے اقدامات اور ان کے فیصلوں کے سلسلے میں تھی ۔
آیت الله شبستری نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ملک میں سوشل میڈیا کا نفوذ اور اس سے استفادہ نظام جمھوری اسلامی کے لئے جہاں ایک فرصت ہے وہیں ایک انتباہ بھی کہا: سوشل میڈیا کے زیادہ تر مطالب گھنوانے اور شبہ افکن ہیں ، اس مشکل کے برطرف کرنے کے سلسلے میں کچھ فیصلے کئے گئے ہیں ، اس راہ میں کچھ مشکلات موجود ہیں کہ جو استقلال و استمرار کی صورت میں حل ہوجائے گا ۔
انہوں نے مزید کہا: خبرگان رھبر کونسل کے اجلاس کی اہم ترین اور بزرگ ترین برکت رھبر معظم انقلاب اسلامی سے ملاقات ہے ، آپ نے اس ملاقات میں استقامتی اقتصاد کے سلسلے میں کچھ مطالب بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ اگر اس راہ میں ضروری امور انجام دیئے گئے ہوتے تو روزگار کی ترقی اور کساد بازاری کے خاتمے میں عوام یقینا فرق محسوس کرتی ۔
مشرقی آذربائجان میں ولی فقیہ کے نمائندے نے حکومت کی کوششوں کی قدردانی کرتے ہوئے استقامتی اقتصاد کے سلسلے میں حکومت کے اقدامات کی بہ نسبت رهبر انقلاب اسلامی کے گلے کی جانب اشارہ کیا اور کہا: حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ فعالان اقتصادی کو اس مقدس جہاد کی راہ میں مدد کرے ۔
شھر تبریز کے امام جمعہ نے اپنے بیان کے دوسرے حصے میں امریکی دھمکیوں اور ایرانیوں کو امریکا میں داخل ہونے پر پابندی عائد کرنے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے امریکی صدر جمھوریہ ٹرامپ ڈونالنڈ اور امریکی کانگریس کے ارکین کو خطاب میں کہا: آپ نے ابھی تک ملت ایران کو نہیں پہچانا ہے ، مگر ہم آپ کو نصیحت کرتے ہیں ہمارے شھداء کے وصیت نامے پڑھیں ، اس ملت کو ڈرانا ویسے ہی جیسے مچھلی کو پانی کی دھمکی دینا ہے ۔
انہوں نے ۲۲ اسفند شمسی ھجری مطابق، ۱۲ مارچ عیسوی کی مناسبت کی جانب اشارہ کیا اور کہا: اس دن حضرت امام خمینی (ره) کے حکم سے شھید فاونڈیشن کی بنیاد رکھی گئی ، شھیدوں کی یاد کو زندہ رکھنا سبھی کا وظیفہ ہے ، شھیدوں کی باتوں اور تحریر کو لوگوں کے درمیان نشر کریں تاکہ لوگ انہیں زیادہ سے زیادہ پہچان سکیں کیوں کہ ملک کی عزت ، اقتدار اور امنیت انہیں کے خون کا صدقہ ہے نیز فداکاروں کی جانفشانی کے مرھون منت ہے ۔
آیت الله شبستری نے مزید کہا: یہ ایام بدر و خیبر نامی جنگ اور کمانڈر جنرل مهدی باکری کی شھادت کے دن ہیں ، یہ مخلص اور متواضع کمانڈر ایرانی حکمرانوں کے لئے نمونہ عمل ہے ، بہت سارے افراد شھید باکری کے ہم رزم تھے مگر ان کی بصیرت شھید باکری جیسی نہیں ہے ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۶۹۵