‫‫کیٹیگری‬ :
10 March 2017 - 23:50
News ID: 426799
فونت
ایم ڈبلیو ایم کے ترجمان نے بتایا ہے کہ اے پی ایم ایل کے وفد نے ملاقات ضرور کی ہے تاہم اتحاد میں شمولیت کے حوالے سے کوئی یقین دہانی نہیں کرائی گئی، التبہ یہ ضرور کہا گیا ہے کہ اس اتحاد کے حوالے سے تنظیم کے اداروں میں غور کیا جائے گا جس کے بعد شامل ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ کیا جائیگا۔
آل پاکستان مسلم لیگ کا وفد


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آل پاکستان مسلم لیگ کے وفد نے مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین راجہ ناصر عباس جعفری سے اسلام آباد میں ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق، اے پی ایم ایل کے چیف آرگنائزر سید فقیر حسین بخاری کی سربراہی میں وفد نے حجت الاسلام والمسلمین راجہ ناصر عباس سے ملاقات کی اور سابق صدر پرویز مشرف کا اہم پیغام پہنچایا۔

ترجمان آل پاکستان مسلم لیگ کے مطابق، وفد نے حجت الاسلام والمسلمین ناصر عباس کو پرویز مشرف کی سربراہی میں قائم ہونے والے گرینڈ الائنس میں شمولیت کی دعوت دی۔ ترجمان اے پی ایم ایل کے مطابق، حجت الاسلام والمسلمین ناصر عباس نے پرویز مشرف کی قیادت پر اعتماد کا اظہار اور اتحاد میں شمولیت کا وعدہ کیا۔

دوسری جانب مجلس وحدت مسلمین کے ترجمان نے بتایا کہ اے پی ایم ایل کے وفد نے ملاقات ضرور کی ہے تاہم کسی وعدہ کے حوالے سے کوئی یقین دہانی نہیں کرائی گئی، التبہ یہ ضرور کہا گیا ہے کہ اس اتحاد کے حوالے سے تنظیم کے اداروں میں غور کیا جائے گا جس کے بعد ہی اتحاد میں شامل ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ کیا جائیگا۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬