‫‫کیٹیگری‬ :
11 March 2017 - 22:26
News ID: 426816
فونت
قطیف کے امام جمعہ نے سعودیہ میں بڑھتی ہوئی شدت پسندی پر شدید تنقید کرتے ہوئے حکومت آل سعود سے مطالبہ کیا کہ ملک میں بڑھتے ہوئے اس طرح کے مسائل کا مقابلہ کرے ۔
حجت الاسلام شیخ حسن صفار

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قطیف کے امام جمعہ حجت الاسلام شیخ حسن صفار نے مسجد الرسالہ قطیف میں ہونے والے ایک پروگرام میں سعودیہ عربیہ میں بڑھتی ہوئی شدت پسندی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا: سعودیہ حکومت ملک میں بڑھتی ہوئی شدت پسندی کا حل نکالے اور اسے جلد از جلد کنٹرول کرے ۔

انہوں نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا: سبھی اس بڑھتی ہوئی شدت پسندی کے سلسلے میں عکس العمل دیکھائیں اور سیکوریٹی مراکز کا ساتھ دیں تاکہ ملک سے یہ وبا ختم ہوسکے ۔

قطیف کے امام جمعہ نے یاد دہانی کی: پچھلے دنوں ملک میں بڑھتی ہوئی شدت پسندی میں تیزی آئی ہے ، یہاں تک کہ گذشتہ دنوں کچھ لوگ پارلیمنٹ کے سابق رکن نبیہ البراهیم کو صوبہ العوامیہ میں قتل کرنے کے درپہ تھے  ۔

انہوں نے مزید کہا: تاروت میں ایک پولیس کا قتل ، زراعیہ میں ایک جوان کی خون آلود لاش کا ملنا اور مخلتف علاقوں کے بینکوں پر حملہ اس بڑھتی ہوئی شدت پسندی کے کچھ نمونے ہیں ۔

حجت الاسلام شیخ صفار نے اس شدت آمیز اقدامات کو دردناک بتائے اور کہا: یہ حوادث ان حالات میں رونما ہو رہے ہیں کہ ہمیں ماضی میں اپنے ملک کے حفاظتی انتظامات اور سیکوریٹی پر فخر تھا مگر ان دنوں بہت تیزی سے ملک کی امنیت مخدوش ہونے کے درپہ ہے ۔ /۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۲۷۷

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬