رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم کے مشہور و معروف استاد و مرجع تقلید حضرت آیت الله حسین نوری همدانی کے آفس میں دفاع مقدس و مدافع حرم کے شہیدا کے والدین و خانوادہ کے ساتھ ملاقات منعقد ہوئ جس میں حکام سے شہدا کے اہل خانہ پر توجہ کرنے کی تاکید کرتے ہوئے بیان کیا : خداوند عالم کے راہ میں شہادت بندگی کی بلندی و عظیم منزلت ہے اور شہدا نے اپنے خون کی قربانی سے اپنی بندگی کا اعلان کیا ہے ، حکام کو چاہیئے کہ ان کے ورثہ پر خاص توجہ دیں اور ایسے حالات پیش نہ آنے دیں کہ وہ مشکلات میں گرفتار ہوں ۔
انہوں نے وضاحت کی : ہم لوگوں کے لئے ہر روز شہید کا روز ہے اور ہرگز کبھی بھی شہدا کی یاد اور شہدا کی قربانی کو معاشرے میں فراموش کیا جائے کیونکہ سلامتی و امنیت اور ملک میں پائی جانے والی ترقی ان شہیدوں کے خون کا مقروض ہے اور ایسے زمانہ میں کہ دشمن ہر روز ہم لوگوں پر سازش و ہمارے خلاف منصوبہ بندی کر رہا ہے ہم لوگوں کو بھی دشمن سے مقابلہ کے لئے شہادت و ایثار کی ثقافت کو فروغ دینا ہوگا ۔
مرجع تقلید نے وضاحت کی : دنیا امتحان کا مرکز ہے اور خداوند عالم مختلف طریقہ امتحان کے لئے قرار دیا ہے اور کبھی خوف کے ذریعہ تو کبھی نعمت کے ذریعہ اور کبھی ترقی و تنزلی کے ذریعہ انسان سے امتحان لیتا ہے ۔
حضرت آیت الله نوری همدانی نے عمل کو امتحان الہی کا اہم ترین معیار جانا ہے اور بیان کیا : افراد کے امتحان کا معیار اس کا عمل ہے اور آفات و مشکلات و مصیبت اور مختلف تحریک پیدا ہوتی ہیں جو انسان کے امتحان کا سبب ہوتا ہے اور اس کی حقیقت آشکار ہوتی ہے ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۳۶۵/