حجت الاسلام سید اقتدار حسین نقوی:
ملتان میں وکلاء کے وفد سے ملاقات کے دوران ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ حکمران جماعت کا دہشت گردوں کے ساتھ گٹھ جوڑ ہے، جب تک یہ گٹھ جوڑ موجود ہے دہشت گردی کے خاتمے کی امید رکھنا بے وقوفی ہے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا ہے کہ آپریشن ردالفساد کا فیصلہ وقت کی ضرورت ہے، مگر اس سے نتائج حاصل کرنے کیلئے پورے ملک میں بلاامتیاز کاروائیاں ضروری ہیں جو کہ سیاسی اثر سے پاک ہوں۔ اس وقت پنجاب اور وفاق کے حکمران ام الفساد بن چکے ہیں، ام الفساد کا خاتمہ کئے بغیر ردالفساد کامیاب نہیں ہو سکتا۔
حکمران جماعت کا دہشت گردوں کے ساتھ گٹھ جوڑ ہے اور جب تک یہ گٹھ جوڑ موجود ہے دہشت گردی کے خاتمے کی امید رکھنا بے وقوفی ہے۔ بعض وفاقی و صوبائی وزراء دہشت گردوں کے سہولت کار ہیں، جب وزراء ہی سہولت کار ہونگے تو کوئی بھی آپریشن کیسے کامیاب ہوسکتا ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے