‫‫کیٹیگری‬ :
20 March 2017 - 23:55
News ID: 427000
فونت
حجت الاسلام و المسلمین سید عمار حکیم:
مجلس اعلائے اسلامی عراق کے سربراہ نے قومی اتحاد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ امنیت ، ملت عراق کی ریڈ لائن ہے ۔
حجت الاسلام سید عمار حکیم

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس اعلائے اسلامی عراق کے سربراہ حجت الاسلام و المسلمین سید عمار حکیم نے صوبہ المثنی کے مسئولین اور کمانڈرز سے ملاقات میں یوم ولادت حضرت زهراء (س) کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ داعش کے مقابل ہمارے مجاھدین کی حالیہ پیروزی، ملت عراق کے لئے مایہ افتخار ہے ۔

مجلس اعلائے اسلامی عراق کے سربراہ نے واضح طور سے کہا: عراق میں داعش کی آخری سانسیں چل رہی ہیں اور ہم آخری پیروزی سے بہت قریب ہیں ، عوامی فورس کی بیٹالینز میں صوبہ المثنی کے جوانوں کی شرکت کا داعش کے مقابل عراقی فوج کی کامیابی میں اہم کردار رہا ہے  ۔

انہوں نے مزید کہا: ملت اور حکومت عراق ، ملک کو داعش کے چنگل سے نجات کے پانے کے بعد کے حالات کے لئے مناسب پروگرام بنائے کیوں کہ ملک ایک نئے خطرے اور مشکلات کے مرحلے میں داخل ہوگا ۔

حجت الاسلام و المسلمین حکیم نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ عوام کا حکمرانوں سے ان کی مشکلات حل کرنے کا مطالبہ ہے کہا : پنہاں دشمن آشکار دشمن سے کہیں زیادہ خطرناک ہے ، لہذا داعش کے بعد حالات اور زمانے کے لئے سیاسی اور سماجی تحریکیں اپنا اتحاد اور اپنی ھمدلی کو باقی رکھیں ۔

انہوں نے امنیت کو ملت عراق کی ریڈ لائن بتاتے ہوئے تاکید کی کہ ھرگز عراق کی امنیت قبائلی اور سیاسی اختلافات کی نذر نہ ہو ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک ۲۷۷

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬