‫‫کیٹیگری‬ :
21 March 2017 - 20:05
News ID: 427010
فونت
حجت الاسلام سید ابراہیم رئیسی:
امام رضا علیہ السلام کے روضہ مبارک کے متولی نے حضرت زہرا سلام اللہ علیہا ہال کے افتتاحیہ پروگرام میں کہا: حضرت صدیقہ کبری سلام اللہ علیہا تمام صفات و اسماء حسنہ الہی کی مظہر ہیں۔
حجت الاسلام سید ابراہیم رئیسی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق خبرگان رہبری کونسل کے رکن حجت الاسلام سید ابراہیم رئیسی نے حضرت زہرا سلام اللہ علیہا ہال کے افتتاحیہ پروگرام میں کہ جو مرجع عالی قدر حضرت آیت اللہ العظمی نوری ہمدانی و خراسان رضوی میں نمائندہ ولی فقیہ آیت اللہ علم الہدی، کے حضور حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے حرم مطہر رضوی میں منعقد ہوا تاکید کرتے ہوئے کہا : حضرت صدیقہ کبری سلام اللہ علیہا تمام صفات و اسماء حسنہ الہی کی مظہر ہیں ۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا: اگر انسان کی زندگی حضرت صدیقہ کبری کی نورانیت کی ضیاؤں میں کوثری نہ ہو تو  پھر تکاثری ہوجائے گی اور انسان اپنی زندگی کی راہ کو کوثری بنائے تاکہ تکاثری زندگی میں گرفتار نہ ہو اس کے لئے صرف حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی زندگی و سیرت و تعلیمات کی پیروی کرنا ضروری ہے۔

حوزہ علمیہ مشہد کے مشہور و معروف استاد نے کوثری زندگی کے معنی کی تعریف کرتے ہوئے بیان کیا: کوثری زندگی یعنی حضرت فاطمہ زہرا  سلام اللہ علیہا کی سیرت پر عمل کرنا اور اپنی زندگی کے تمام زاویوں کو آن حضرت کی تعلیمات کی روشنی میں ڈھالنا ہے۔

انہوں نے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کو کائنات کی تمام نیکیوں کا سرچشمہ قراردیا اور حضرت صدیقہ کبری علیہا السلام کی تسبیحات کو خداوندعالم کی جانب سے بشریت کے لئے عظیم ترین تحفہ قرار دیا اور کہا : حضرت رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی دختر نیک اختر کو دو ہدیہ مادی و معنوی عطا فرمائے مادی ہدیہ فدک اور معنوی ہدیہ تسبیح، اور ہر مسلمان کو حکم دیا کہ اپنے بچوں کو اس تسبیح پر تاکید کرنا اس لئے کہ اس تسبیح میں اسلام کے تمام اعتقادات و اصول پوشیدہ ہیں۔

امام رضا علیہ السلام کے روضہ مبارک کے متولی نے تاکید کرتے ہوئے بیان کیا : یہ تسبیح انسانیت کے لئے بہترین و برترین تعلیمات الہی میں سے ہے، کہ جو حضرت کے ذریعہ ہم تک پہنچی ہے تاکہ دوسرے لوگ بھی اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔

انہوں نے اپنی گفتگو کے اختتام میں خواتین کے مسلسل اصرار پر کہ حرم مطہر رضوی میں  ایک ہال خواتین سے مخصوص ہونا  ضروری ہے کہا : یہ ایک ایسی ضرورت تھی کہ جو آستان قدس رضوی میں ہمیشہ پیش کی جاتی رہی ہے کہ ایک جگہ خواتین سے مخصوص ہو، آج حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی ولادت باسعادت کے روز یہ ضرورت عملی جامہ پہن رہی ہے۔

حجت الاسلام سید ابراہیم رئیسی نے حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے روضہ منورہ کی تعمیرات و توسیع کے ادارے کے انجینیروں کی شبانہ روز کوششوں پر شکریہ ادا کیا اور حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی ولادت باسعادت کے روز اس ہال کے افتتاح کے متعلق کہا: آستان قدس رضوی کا یہ پروجکیٹ اور دوسرے پروجیکٹ حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے خادموں کی جہادی کوششوں  کا نتیجہ ہیں؛ جس وقت ثامن الآئمہ حضرت امام علی بن موسی الرضا  علیہ السلام کا نام سامنے آتا ہے تو رات دن اور تھکن و خستگی کوئی معنی نہیں رکھتی۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۵۷۳/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬