رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امام رضا علیہ السلام کے روضہ مبارک کے متولی نے حضرت آیت اللہ خامنہ ای مقام معظم رہبری کی نوروز کی مناسبت سے حرم مطہر میں تقریر سے پہلے اپنی رپورٹ میں بیان کیا : نیا سال حضرت صدیقہ اطہرسلام اللہ علیہا کی ولادت باسعاد ت سے شروع ہو رہا ہے کہ جو ہمارے لئے نیک فال ہے اور خداوندعالم اس مبارک مولود کے صدقے اپنی برکتوں کو ہم سب پر اور ہماری حکومت و اسلامی امت پر نازل فرمائے ۔
انہوں نے اپنی تقریر میں وضاحت کرتے ہوئے کہا : میں امام رضا علیہ السلام کے روضہ مبارک کے خادم کی حیثیت سے اپنی عزیز ترین جان، ایران و اسلامی امت کے عظیم نور چشم اور پوری دنیا کے محروم ومستضعف افراد کا مرکز و ملجا ؛مقام معظم رہبری حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای کی خدمت میں خیرمقدم عرض کرتا ہوں۔
خبرگان رہبری کونسل کی مجلس صدارت کے رکن نے مقام معظم رہبری کے حکم کی طرف اشارہ کیا اور وضاحت کی : ہم اس حکم؛ ہفتگانہ منشور کو آستان قدس رضوی کے تمام مسائل میں ایک بنیادی سند کے طور پر دیکھتے ہیں۔
٭ ثقافتی مشن امام رضا علیہ السلام کے روضہ مبارک کے معاملات میں بنیادی مسئلہ
انہوں نے کہا: آستان قدس رضوی کے معاملات میں بنیادی نکات کہ جن کی طرف اس ہفتگانہ منشور اور حکم نامہ میں اشارہ ہوا ہے ایک ثقافتی مشن ہے۔
حوزہ علمیہ مشہد کی مجلس صدارت کے رکن نے کہا: حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی نورانیت کی شعاؤں میں معارف الہی و ثقافت اہل بیت طاہرین علیہم السلام اور سیرت رضوی کو نشر ہونا چاہیے۔
سید ابراہیم رئیسی نے بیان کیا : آستان قدس رضوی کے ثقافتی میدان میں تمام خادمین کی ہمت و کوشش ہے کہ یہ مشن مقام معظم رہبری کے نورانی پیغام کے زیر سایہ چلے، کہا: آستان قدس رضوی میں ثقافتی تنظیم کی بنیاد پہلی مرتبہ آستان قدس کے داخلی اداہ جات اور بہت سے ملکی ادارہ جات کی صلاحیت و لیاقت سے استفادہ کرنے کی خاطر اس عظیم مشن کے تحت اور اسی طرح میڈیا سے استفادہ کی خاطر خصوصا ٹی وی ادارے کے تعاون سے زیارت ریڈیو کی بنیاد اور آستان قدس رضوی کے نام سے سیٹلائٹ ٹی وی کا آغاز جیسے اقدامات اٹھائے گئے ہیں ۔
امام رضا علیہ السلام کے روضہ مبارک کے متولی نے بیان کیا: حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے عزیز زائرین کی بصیرت ومعرفت میں اضافہ کے لئے اس ادارے کی ظرفیت سے استفادہ خصوصا آستان قدس رضوی کی جانب سے نوجوان و جوانوں کے لئے ثقافتی و تربیتی کیمپ، آستان قدس رضوی کے نام پر سیکڑوں ضرورتمند جگہوں پر مبلغین کا اعزام کا سلسلہ جاری ہے کہ جو اس سال کے مفید اقدامات میں سے ہے ۔
انہوں نے وضاحت کی: دوسرا عظیم ہدف یہ ہے کہ مشہد مقدس کو حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی شعاؤں کے زیر اثر اس شہر میں عظیم قدیمی حوزہ علمیہ اور یونیورسٹیوں کے وجود سے ایران بلکہ پوری دنیا کا علمی مرکز و مرجع بنایا جائے ۔
خبرگان رہبری کونسل کی مجلس صدارت کے رکن نے اس بیان کے ساتھ کہ مشہد مقدس کو علمی مرکز بنانے کے لئے بہت سے اقدامات کیے گئے ہیں ، کہا: ہم کو امید ہے کہ جو اقدامات انجام ہیں جیسے رضوی علوم یونیورسٹی کو ماہرانہ طور پر ترقی اور بین الاقوامی سطح پر انقلابی عالم دین اور دنیائے اسلام کے لئے اثر گذار شخصیتوں کی تربیت کی جائے ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۶۳۸/