‫‫کیٹیگری‬ :
23 March 2017 - 14:35
News ID: 427064
فونت
امام رضا علیہ السلام کے روضہ مبارک کے متولی نے ایرانی شمسی نیا سال شروع ہونے کی مناسبت سے اپنا پیغام جاری کیا۔
حجت الاسلام سید ابراہیم رئیسی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امام رضا علیہ السلام کے روضہ مبارک کے متولی نے نئے سال کی مناسبت سے پیغام دیا جس کا متن کچھ اس طرح ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

اَللّهُمَّ صَلِّ عَلی فاطِمَة وَ اَبیها وَ بَعْلِها وَ بَنیها وَ سِرِّ الْمُسْتَوْدَعِ فیها بِعَدَدِ ما اَحَاطَ بِهِ عِلْمُکَ

نیا سال جو کہ حضرت صدیقہ طاہرہ (سلام اللہ علیھا) کی ولادت با سعادت کے ھمزمان تھا تمام کو اس مناسبت سے مبارک باد پیش کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ تمام فیملیوں ، جوانوں اور ہمارے ھم وطنوں کے لئے یہ سال بابرکت ہو۔

نئے سال کے شروع ہونے سے قدرتی طور پر جو واقعہ رو نما ہوتا ہے وہ ایک تحول اور تبدیلی ہے درختوں کے پتے اور شکوفہ نئے سرے سے اگتے ہیں اور ایک سال ہر انسان کی زندگی میں اضافہ ہو جاتا ہے، نیچر میں آنے والی اس تبدیلی جو کہ حضرت حق کی لایزال قدرت کی وجہ سے آتی ہے ہم بھی اس اس لایزال قدرت سے چاہتے ہیں کہ ہمارے اندر بھی تبدیلی اور تحول پیدا ہو اور اس تبدیلی کو ایک نورانی وقت جو کہ حضرت صدیقہ طاہر(س) کے مقدس نام سے منسوب ہے اور ایک مقدس و نورانی مقام حضرت رضا (ع) کی بارگاہ سے متصل فرمائے۔

زائر اور مجاور کا حضرت رضا(ع) کے نورانی اور مقدس مزار کے پاس آنا یا کسی بھی مقدس مقام میں سے کسی ایک کے پاس جانے کا معنی یہ ہے کہ ہم چاہتے ہیں ہماری زندگی آپ کے مقدس نام سے کے ساتھ متصل رہے چاہتے ہیں کہ ہماری سیرت فاطمی اور رضوی سیرت بن جائے؛ یہ ایک ایسا مھم پیغام ہے جس میں انسان کا ارادہ اور انتخاب شامل ہے۔

وہ افراد جو دوردراز سے مشھد مقدس تشریف لاتے ہیں وہ یہ کہنا چاہتے ہیں کہ آقا ہم یہ چاہتے ہیں کہ ہماری زندگی کے نام سے وصل رہے۔

دوسرا اہم نکتہ یہ ہے کہ نئے سال میں ہر تبدیلی ایک استوار ارادہ پر مشتمل ہے یعنی ہمارے اندر کی تبدیلی، اگر تحول اور تبدیلی ہماری شخصی اور معاشرتی زندگی میں علمی لحاظ سے پختہ ارادے،دور اندیشی پر مشتمل ہو تو یہ حرکت اور تبدیلی کے یہ قدم تحول آفرین ہیں۔

ہم چاہتے ہیں ہمارے اندر تبدیلی آئے، چاہتے ہیں کہ ہمارے معاشرے کے اندر تبدیلی اور تکامل آئے، قدرتی طور پر یہ تبدیلی ایک پختہ ارادے والی حرکت کی طالب ہے۔

ہماری حکومت اور ہمارے ملک نے ترقی کے لئے بہت بڑے قدم آٹھائے ہیں لیکن معیشت کے شعبہ میں ؛ باوجود اس کے کہ دشمن چاہتا ہے کہ ہماری قوم مشکلات میں گھری رہے، ان مشکلات سے نکلنے کا راستہ وجود رکھتاہے اور وہ راستہ استقامتی معیشت کا راستہ ہے جس کے بارے میں پچھلے سال رھبر معظم انقلاب نے فرمایا تھا۔

ملک کے اندر جو بہت ساری قابلیتیں اور صلاحیتیں پائی جاتی ہیں ان کی طرف توجہ کی جائے اسی طرح ہمارے جوان کسی سے کم نہیں ہیں اسی لئے جس میدان میں بھی ہمارے جوانوں نے قدم رکھا کامیابی کے سربلند ہوئے۔

ہمیں اس ملک کے اندر کسی بھی چیز کی کمی نہیں ہے؛ پختہ ارادہ رکھنے والی قوم رکھتے ہیں کہ جس نے باطل کے مقابلے میں مختلف جنگوں میں ثابت قدم رہے ہیں اور یہی قوم بہت ساری برکات کا منشأ ہے۔

ان شاءاللہ اس سال حضرت زھرا(س) کے بابرکت نام اور ایک پختہ ارادے کے ساتھ معیشت اور معاشرتی شعبہ جاتے میں تمام نقصانات کو دور کرنے کے لئے قدم آٹھائے گے۔

ہم امید کرتے ہیں کہ حضرت رضا(ع) کے مقدس نام اور اس سرزمین کےجوانوں مردوں اور عورتوں کے فولادی ارادوں کے ساتھ ان مشکلات کو ختم کرنے کے لئے قدم بڑھائیں گے۔

ہم بھی اس نورانی صوبہ کے اندر عزیز اور غیور عوام کے ساتھ یہ وعدہ کرتے ہیں کہ رھبر معظم انقلاب کے حکم اور ان کے سات نکات پر شامل منشور کی پیروی کرتے ہوئے زائرین اور نیازمندوں اور مستمندوں کو مورد توجہ قرار دیتے ہوئے مھم اقدام کریں گے۔

پچھلے سال کچھ اہم اقدامات کئے گئے ؛ چاہئے وہ زائرین کو مورد توجہ قرار دینے بالخصوص پہلی مرتبہ آنے والے زائرین اور ضرورت مندوں کے بارے میں ،چاہئے وہ اقدامات ثقافتی مسائل کے بارے میں ، لیکن ان تمام اقدامات کو اس سال پورا کریں گے اور اس مقدس مقام کی برکت سے اس کے آثار لوگوں کی زندگی چاہئے زائرین ہوں یا مجاورین میں رونما ہوں گے۔

خراسان بزرگ میں رہنے والی عوام بالخصوص مشھد کی عوام جو کہ حضرت رضا(ع) کے مہمانوں کے لئے میزبان بنتے ہیں اور خوشی کے ساتھ مہمانوں کے منتظر ہوتے ہیں اور اسی طرح زائرین جو خوشی خوشی حضرت رضا علیہ السلام کی طرف حرکت کرتے ہیں تاکہ نورانیت حاصل کرسکیں میں چاہتا ہوں ان کے اندر تبدیلی اور تحول پیدا ہو اور یہاں پر یہ مقام ان کے لئے کلاسِ درس ہو۔

تمام کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ اس مقدس آستانہ اور زائرین و مجاورین کے لئے ایک لائق خادم کے عنوان سے خدمت کر سکوں ۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬