رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روسکے صدر جمہور ولادیمیر پوتن نے اپنے ایرانی ہم منصب حجت الاسلام حسن روحانی کے ساتھ ہونے والی نویں ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان موجود دیرینہ تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا : اسلامی جمہوریہ ایران ہمارا پڑوسی اور قابل بھروسہ دوست ہے۔
روس اور ایران کے سربراہوں کے ملاقات کے سلسلہ میں رپورٹ ہے کہ روسی ایوان صدر، کریملن میں ہونے والی اس ملاقات میں ایران اور روسی سربراہان مملکت کی قیادت میں دونوں ملکوں کے اعلی سطح وفود بھی شریک ہیں۔
روس کے صدر جمہوری نے ایران اور روس کے درمیان 500 سال قدیم سفارتی تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے وضاحت کی ہے : تہران اور ماسکو دوطرفہ تعلقات کی توسیع کے علاوہ تمام مسائل اور مذاکرات پر مشترکہ مؤقف رکھتے ہیں۔
انہوں نے اپنی ایک گفت و گو کے درمیان تاکید کی : دونوں ممالک خطی اور عالمی مسائل کے حل بالخصوص باہمی اقتصادی سرگرمیوں کو بڑھانے کے حوالے سے بھی تعمیری تعاون کر رہے ہیں۔
ولادیمیر پوتین نے کہا : 2015 کے مقابلے میں 2016 میں ایران اور روس کے درمیان اقتصادی تبادلوں میں 70 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔
ایرانی اور روسی سربراہان مملکت اپنی اس اہم ملاقات کے موقع پر دونوں ممالک کے درمیان جامع اسٹریٹجک تعاون کے توسیع کے عنوان سے مشترکہ اعلامیہ جاری کردیں گے۔
اس ملاقات میں ایران اور روس کے درمیان سیاحت، اقتصادی، عدالتی اور صنعت کے شعبوں میں تعاون کے 15 معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔
ماسکو کے دورے کے موقع پر روس کی یونیورسٹی ایم۔جی۔او کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری نوازا گیا۔
اس کے علاوہ صدر اسلامی جمہوریہ ایران نے آج ماسکو ایوان صدر، کریملن کے قریب گمنام روسی سپاہیوں کی یادگار پر پھلو چڑھائے اور انھیں خراج تحسین بھی پیش کیا۔
واضح رہے کہ صدر روحانی گزشتہ روز ماسکو پہنچنے کے بعد روسی وزیراعظم کے ساتھ ملاقات کی۔
حجت الاسلام حسن روحانی اور روس کے وزیراعظم دمتری میدویدف نے اس ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کی توسیع پر تبادلہ خیال کیا اور خطے میں مشترکہ تعاون بڑھانے کا بھی جائزہ لیا۔
قابل ذکر ہے ایرانی صدر حسن روحانی گزشتہ پیر کے روز روس کے دو روزہ سرکاری دورے پر ماسکو پہنچ گئے جہاں وہ پہلے مرحلے میں روسی وزیراعظم دمتری میدویدف کے ساتھ ملاقات کی۔اس موقع پر دونوں ممالک سفیر اور اعلی سطح وفود بھی شریک تھے۔ /۹۸۹/ف۹۳۰/ک۴۳۴/