‫‫کیٹیگری‬ :
06 April 2017 - 14:50
News ID: 427335
فونت
روسی صدر کی طرف سے بنائی گئی بین الاقوامی تعاون اور سرمایہ کاری کی کمیٹی نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا دورہ کیا اور انتظامیہ کے ساتھ مختلف امور پہ تبادلہ خیال کیا۔
روسی اور چینی سرمایہ کاروں

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آج روسی صدر کی طرف سے بنائی گئی بین الاقوامی تعاون اور سرمایہ کاری کی کمیٹی نے أندریه إیکوروف کی سربراہی میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا دورہ کیا اور انتظامیہ کے ساتھ مختلف امور پہ تبادلہ خیال کیا۔

روسی وفد کے ہمراہ سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھنے والا ایک چینی وفد بھی تھا دونوں وفود کا استقبال حرم کے متولی شرعی کے آفس انچارج الحاج جواد حسناوی نے کیا۔

ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے وفود نے روضہ مبارک کے ساتھ مشترکہ تعاون کے متعدد منصوبوں میں دلچسپی کا اظہار کیا اور حرم کے ساتھ کام کرنے کو اپنے لیے شرف قرار دیا۔

کافی دیر جاری رہنے والی ملاقات کے بعد وفود نے حرم کے مختلف حصوں کی زیارت کی اور حرم میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔

واضح رہے یہ وفود کربلا کی مقامی حکومت کی دعوت پہ عراق آئے ہیں اور وفود کی آمد کا مقصد کربلا میں سرمایہ کاری کرنا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬