‫‫کیٹیگری‬ :
08 April 2017 - 12:30
News ID: 427371
فونت
فرزند رسول حضرت امام محمد تقی علیہ السلام کے یوم ولادت باسعادت کی مناسبت سے ایران سمیت دنیا بھر میں جشن منایا جا رہاہے۔
حرم مطہر امام رضا علیہ السلام میں قرآںی محفل

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت امام محمد تقی علیہ السلام کے یوم ولادت باسعادت کی مناسبت سے اسلامی جمہوریہ ایران کے سبھی چھوٹے بڑے شہروں میں جشن کا اہتمام کیا گیا ہے اور اس مناسبت سے مساجد اور امام بارگاہوں میں محفل میلاد کا سلسلہ جاری ہے۔

مشہد مقدس میں حضرت امام رضاعلیہ السلام کا حرم مطہر اس پرمسرت موقع پر زائرین سے چھلک رہا ہے اور دسیوں ہزار کی تعداد میں عاشقان اہلبیت عصمت و طہارت علیہم السلام وہاں موجود ہیں جوحضرت امام رضاعلیہ السلام کو ان کے فرزند ارجمند کے یوم ولادت پر مبارکباد پیش کر رہے ہیں -

قم میں بھی حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا کے حرم میں بہت بڑی تعداد میں زائرین اسی مناسبت سے جشن منا رہے ہیں اور بی بی فاطمہ معصومہ قم سلام اللہ علیھا کے حضور ہدیہ تبریک و تہنیت پیش کر رہے ہیں -

عراق کے مقدس شہر کاظمین  میں عراق، پاکستان اوردنیا کے گوشہ و کنار سے بڑی تعداد میں عاشقان رسول و آل رسول حضرت امام موسی کاظم اور حضرت امام محمد تقی علی علیہ السلام کے حرم میں اپنے اپنے مخصوص انداز میں جشن منا رہے ہیں -

پاکستان اور ہندوستان سے بھی اطلاعات ہیں کہ مختلف علاقوں میں محفل میلاد اور جشن کا سلسلہ جاری ہے -

فرزند رسول حضرت امام محمدتقی علیہ السلام دس رجب ایک سو پچانوے ہجری قمری کو مدینہ منورہ میں پیدا ہوئے اور اپنے پدربزرگوارحضرت امام رضاعلیہ السلام کی شہادت کے بعد امامت کی ذمہ داری سنبھالی -آپ کے معروف القاب تقی اور جواد ہیں۔

سحرعالمی نیٹ ورک اس پر مسرت موقع پراپنے تمام ناظرین، سامعین اور چاہنے والوں کو مبارکباد پیش کرتا ہے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬