حضرت آیت الله سیستانی نے ایک استفتاء کے جواب میں قرآن کریم کے خطی نسخہ کی خرید و فروخت کو نا جائز قرار دیا ہے ۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مرجع تقلید حضرت آیت الله سید علی سیستانی نے قرآن کریم کے خطی نسخہ کی خرید و فروخت کے حوالے سے کئے گئے استفتاء میں اسے غیر شرعی اور ناجائز بتایا ۔
انہوں نے اس سوال کے جواب میں کہ معاملات کی وجہ سے خطی نسخہ اسلامی ملک سے بیرون ملک منتقل ہو جاتے ہیں کہا: یہ معاملات باطل اور ان خطی نسخوں کی خرید و فروخت نا جائز ہے ۔
حضرت آیت الله سیستانی نے ناجائز ہونے کے دلائل کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : قرآن کریم کے خطی نسخوں کی خرید و فروخت سے اسلامی ثقافت و آثار قدیمہ کو سنگین نقصان پہونچے گا ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۱۵۶/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے