‫‫کیٹیگری‬ :
14 April 2017 - 19:01
News ID: 427499
فونت
ایران کے موجودہ صدر جمہور حجت الاسلام حسن روحانی نے آئندہ صدارتی الیکشن میں بحیثیت امیدوار حصہ لینے کے لئے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کرا دیئے ہیں۔
حجت الاسلام حسن روحانی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے بارہویں صدارتی انتخابات میں شرکت کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ہیں۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق حجت الاسلام حسن روحانی نے جمعے کی سہ پہر الیکشن کمیشن کے دفتر میں جاکر انیس مئی کو ہونے والے صدارتی الیکشن میں بحیثیت امیدوار شرکت کی غرض سے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کرا‏‏‏ئے۔

یاد رہے کہ ایران میں آئندہ ہونے والے صدارتی انتخابات کے لئے امیدواروں کی رجسٹریشن کے عمل کل 15 اپریل تک ہوگا۔

حسن روحانی نے جمعے کی سہ پہر الیکشن کمیشن کے دفتر میں جاکر انیس مئی کو ہونے والے صدارتی الیکشن میں بحیثیت امیدوار شرکت کی غرض سے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کرا‏‏‏ئے۔

صدارتی انتخابات کے لئے طے شدہ پروگرام کے مطابق الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کی کاغذات نامزدگی کے داخل کرانے کے بعد ایران کی گارڈین کونسل امیدواروں کی اہلیت کی جانج پڑتال کرے گی۔

یاد رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں آئندہ صدارتی انتخابات اور پانچویں شہری، دیہی اسلامی کونسلز (لوکل باڈیز) کے انتخابات کے لئے 19 مئی کو ووٹ ڈالے جائیں گے اور اسی دن چار پارلیمانی حلقوں میں ضمنی انتخابات بھی منعقد ہوں گے۔

حجت الاسلام حسن روحانی چار سال پہلے 11ویں صدارتی انتخابات میں حصہ لیا جن کا انتخابی نعرہ اعتدال اور انسداد تناؤ تھا، انہوں ایک کروڑ 80 لاکھ سے زاد ووٹ حاصل کئے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھویں صدر کے طور پور منتخب ہوئے۔

ایران میں صدارتی امیدوار بننے کے لئے سیاسی و مذہبی لحاظ سوجھ بوجھ، ایرانی شہریت، ماضی میں نمایاں کارکردگی، باتقوا اور اسلامی جمہوریہ ایران کے آئین اور قانون اور سرکاری مذہب کے پابند رہنے کی ضرورت ہے۔

جمعے کو جن امیدواورں نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کرائے ہیں ان میں ایک اہم امیدوار حجت الاسلام سید ابراہیم رئیسی بھی شامل ہیں جو آستانہ مقدس امام رضا علیہ السلام کے متولی بھی ہیں۔

ان کے علاوہ موجودہ ممبران پارلیمنٹ مصطفی کواکبیان، علی رضا زاکانی اور جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے رکن آیت اللہ محسن غرویان نے بھی جمعے کے روز اپنے کاغذات نامزدگی داخل کرائے ہیں۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۳۸۴/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬