‫‫کیٹیگری‬ :
21 April 2017 - 20:38
News ID: 427640
فونت
آیت اللہ صادق آملی لاریجانی :
ایرانی عدلیہ کے سربراہ نے کہا : ایرانی قوم کی آئندہ انتخابات میں بھرپور شرکت سے ملک کی طاقت اور اقدار کی بالادستی مزید مضبوط ہوگی۔
 آیت اللہ صادق آملی لاریجانی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ صادق آملی لاریجانی نے ایران کی صوبائی ہائی کورٹس کے چیف جسٹس اور اٹارنی جنرل کی مشترکہ نشست سے خطاب کرتے ہوئے انتخابات کو ملک میں قائم اسلامی جمہوریت اور نظام کی علامت قرار دیتے ہوئے کہا : ایرانی قوم کی آئندہ انتخابات میں بھرپور شرکت سے ملک کی طاقت اور اقدار کی بالادستی مزید مضبوط ہوگی۔

اس موقع پر انہوں نے کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں انتخابات کی اہم پوزیشن سب پر واضح ہے اور ہمارے یہاں انتخابات کے انعقاد کا مطلب ملکی طاقت اور قومی یکجہتی کا مظاہرہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایرانی عوام نے گزشتہ 38 سالوں سے وطن اور اسلامی نظام کے خلاف دشمنوں کی شیطانی سازشوں کو ناکام بنائے آرہے ہیں، انتخابات میں بھرپور شرکت کرتے ہیں اور یہ ایسی تاریخی شرکت سے ملکی اقدار اور قومی سلامتی کے لئے نہایت اہمیت کی حامل ہے۔

آیت اللہ لاریجانی نے ایرانی انتخابات میں عدلیہ کے کردار اور تعاون کا ذکر کرتے ہوئے مزید بتایا کہ انتخابات کے انعقاد پر سیکورٹی اور قوانین کے نفاذ کو یقنی بنانے کے لئے عدلیہ اپنا کردار ادا کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران میں اقتصادی بدعنوانی کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا تاہم تعمیری فضا میں سرمایہ کاری کا بھی خیرمقدم کرتے ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬