‫‫کیٹیگری‬ :
27 April 2017 - 21:53
News ID: 427771
فونت
آیت الله سبحانی:
حضرت آ‌یت الله سبحانی نے اس بیان کے ساتھ کہ مسلسل گناہ کبیرہ میں مبتلی ہونا سبب ہوتا ہے کہ انسان خداوند عالم اور قیامت کا انکار کرے بیان کیا : یہاں تک کہ گناہ صغیرہ اورکبیرہ انسان کو ارتداد کے نزدیک پہوچا دیتا ہے ۔
حضرت آ‌یت الله سبحانی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حضرت آیت الله جعفر سبحانی مرجع تقلید نے ایران کے مقدس شہر قم کے مسجد اعظم میں منعقدہ اپنے درس خارج میں آیت « ثُمَّ کانَ عَاقِبَةَ الَّذِینَ أَسَاءُوا السُّوأَى أَن کذَّبُوا بِآیاتِ اللَّهِ» کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : حضرت زینب (س) ابن زیاد کے مجلس میں اس آیت سے استفادہ کی ہے کہ ابن زیاد کافر ہے ۔

انہوں نے وضاحت کی : اگر انسان ایک زمانہ تک گناہ کرتا رہے تو شاید اس کا گناہ کرنا اس کو کفر تک پہونچا دے ، ایسا خیال نہیں کرنا چاہیئے کہ اگر انسان گناہ کرے تو کوئی بات نہیں ہے وہ مومن اور مسلمان ہی رہے گا ، بعض گناہ انسان کے کافر ہونے کا سبب نہیں ہوتا ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ وہ اس گناہ کو مسلسل انجام دے کیونکہ اس کا استمرار انسان کو منحرف کر دیتا ہے ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد نے اس بیان کے ساتھ کہ مسلسل گناہ کبیرہ کو انجام دینا سبب ہوتا ہے کہ انسان خداوند عالم اور قیامت کا منکر ہو جائے اظہار کیا : الہی آیات ، معاد اور برزخ کو جھوٹلانا انسان کے گناہ و برائی کا نتیجہ ہے ۔

انہوں نے اپنی گفت و گو کو جاری رکھتے ہوئے بیان کیا : برائی جیسے جووا اور دوسرے برے کام سبب ہوتے ہیں کہ انسان کبھی عملی مادی گری سے اعتقادی مادی گری کی طرف چلا جائے اور گمراہی میں مبتلی ہو جائے ۔

حضرت آیت الله سبحانی نے اس بیان کے ساتھ کہ رویات میں بہت زیادہ حسن عاقبت کے لئے تاکید کی گئی ہے بیان کیا : حسن عاقبت بہت ہی اہم مسئلہ ہے ، بعض لوگ ہیں جو اپنی زندگی کے ابتدائی مراحل میں بہت اچھے تھے لیکن آخر میں حسن عاقبت پیدا نہیں کرتے ہیں ۔

انہوں نے بیان کیا : انسان کو چاہیئے کہ خداوند عالم سے اپنے حسن عاقبت کی دعا کرے ، حر بن یزید ریاحی حسن عاقبت پیدا کی اور اس کے ساتھ شبث بن ربعی تھا کہ اس کی عاقبت خیر نہیں ہو سکی ، حضرت نے دونوں کی طرف مخاطب ہو کر فرمایا تھا کہ تم لوگوں نے خط بھیجا اور اب کیا کہ رہے ہو ، شبث بن ربعی اپنے نظریہ پر باقی رہا لیکن حر بن یزید ریاحی امام سے ملحق ہو گئے ۔

حضرت آیت الله سبحانی نے بیان کیا : یہاں تک کہ گناہ صغیرہ اورکبیرہ انسان کو ارتداد کے نزدیک پہوچا دیتا ہے اس وجہ سے انسان کو چاہیئے کہ ہوشیار رہے اور صحیح راہ میں قدم اٹھائے ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۴۹۷/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬