‫‫کیٹیگری‬ :
28 April 2017 - 15:46
News ID: 427778
فونت
آیت الله سید احمد خاتمی:
ایران کے دارالحکومت تہران کے امام جمعہ نے اس ھفتہ نماز جمعہ کے خطبے میں یہ کہتے ہوئے کہ ملک کا صدر جمھوریہ قانون مدار ہو پارٹی باز نہ ہو ، الیکشن امیدواروں سے درخواست کی کہ وہ نظام اسلامی کی مصلحتوں کو نگاہ میں رکھیں اور آگاہ رہیں کہ ایسی باتیں جو نظام اسلامی کی تضعیف کا سبب ہوں وہ حرام ہیں ۔
آیت اللہ سید احمد خاتمی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمھوریہ ایران کے دارالحکومت تہران کے امام جمعہ آیت الله سید احمد خاتمی نے اس ھفتہ نماز جمعہ کے خطبے میں جو سیکڑوں نماز گزاروں کی شرکت میں مصلائے تہران میں منعقد ہوئی ، صدارتی امیدواروں کو پارٹی بازی سے دوری اپنانے کی تاکید کی ۔

آیت الله سید احمد خاتمی نے یہ کہتے ہوئے کہ انّیس مئی کو صدارتی انتخابات میں ایرانی عوام کی بھرپور شرکت سے دشمن مایوس اور حیرت زدہ ہو جائیں گے کہا: الیکشن امیدواروں سے درخواست کی کہ وہ نظام اسلامی کی مصلحتوں کو نگاہ میں رکھیں ، پارٹی بازی کے بجائے قانون مداری کو اپنا شیوہ بنائیں اور آگاہ رہیں کہ ایسی باتیں جو نظام اسلامی کی تضعیف کا سبب ہوں وہ حرام ہیں ۔

انھوں نے پاکستان سے ملے ایران کے سرحدی علاقے میں ایرانی سیکورٹی فورسز کی شہادت پر ان کے داغدار و سوگوار اہل خانہ کو تعزیت پیش کی اور کہا: ایران کی وزارت خارجہ کو چاہئے کہ اس قسم کے واقعات کی روک تھام کے لئے ٹھوس اقدام کرے ۔

تہران کے امام جمعہ نے یہ کہتے ہوئے کہ پاکستان کو دہشت گردوں کے لئے محفوظ پناہ گاہ نہیں بننا چاہئے تاکید کی: اگر پاکستان سے ایران کے اندر دہشت گردانہ حملے یوں ہی جاری رہے تو یہ پاکستان کے حق میں نقصان دہ ثابت ہوگا ۔

انہوں نے آج شام ۴ بجے سے صدارتی امیدواروں کے درمیان ہونے والے مناظرات کی جانب اشارہ کیا اور کہا: صدارتی امیدوار ایک دوسرے پر الزامات لگانے سے گریز کریں اور ملک کی فضا کو اختلافات و تفرقہ اندازی سے محفوظ رکھیں ۔

مجلس خبرگان رھبر کے برجستہ رکن نے یہ کہتے ہوئے کہ یہ مناظرات علم و منطق کی بنیادوں پر استوار ہونے چاہئیں کہا: جس طرح علماء و طلاب درسی مباحثات میں کینہ و نفرتوں سے گریز کرتے ہوئے علم و منطق کی بنیادوں پر مباحثات کرتے ہیں الیکشن امیدوار بھی انہیں بنیادوں پر مناظرات انجام دیں ۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ مناظرات اس بات کے بیان گر ہوں گے کہ کون صدارت کا مستحق ہے کہا : ہمارے لحاظ سے صدرات کا مستحق وہ ہے جو متقی ، پرھیزگار، تجربہ کار ، متخصص اور عزم وارادے کا مالک ہو ۔

آیت الله سید احمد خاتمی نے کہا: صدر جمھوریہ کو ایسا ولایت مدار ہونا چاہئے جو عمل کے میدان میں ولایت کا اظھار کرے ، میں عمل کے میدان میں ولایت ہونے کی اس لئے تاکید کر رہا ہوں کہ نارہ لگانے والے تو بہت ہیں جو کافی نہیں ہے ، میدان عمل میں ولائی ہونا قانونا اور شرعا ہر صدر جمھوریہ کا وظیفہ ہے ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۵۲۸

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬