‫‫کیٹیگری‬ :
30 April 2017 - 21:20
News ID: 427829
فونت
آیت الله کعبی:
حوزہ علمیہ قم میں جامعہ مدرسین کے ممبر نے توحید کو عدم طاغوت کا لازمہ جانا ہے اور وضاحت کی ہے کہ امریکا اور اسرائیل دنیا کے تمام مشکلات کے ذمہ دار ہیں ۔
آیت الله کعبی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم میں جامعہ مدرسین اور رہبری کونسل کے ممبر آیت الله شیخ عباس کعبی نے افریقہ کے علماء کے ساتھ ملاقات میں افریقہ ممالک میں اسلامی معاشرے کی تشکیل کے سلسلہ میں امید ظاہر کرتے ہوئے بیان کیا : پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پانچ عنصر کے ذریعہ اسلامی معاشرے کی تشکیل کی اور یہ پانچ عنصر جہاں بھی ہونگے تبدیلی و ترقی کا سبب ہونگے ۔

انہوں نے ایک معاشرے کی تشکیل کے لئے ایک ایڈیولوجی کے ساتھ جامع و کامل منصوبہ بندی کو اسلامی معاشرے کی تشکیل کا پہلا قدم جانا ہے اور وضاحت کی : الہی و حکیم رہنما ، مومن افراد ، نیک و با فہم ، رہنما کے ایڈیولوجی کے ساتھ لوگوں کا ساتھ ، صبر و مقاومت یہ سب اسلامی معاشرے کی تشکیل کے لئے لازم اجزا ہیں ۔

حوزہ علمیہ قم میں جامعہ مدرسین کے ممبر نے وضاحت کی : اگر مسلمان چاہتے ہیں اسلامی معاشرہ تشکیل دیں تو اندرونی و بیرونی مخالفت ان کو یہ کام نہیں کرنے دیگی ، اس وجہ سے صبر و استقامت سے کام لینا چاہیئے ۔

انہوں نے اپنی گفت و گو کو جاری رکھتے ہوئے بیان کیا : امام خمینی (ره) رسول اکرم (ص) کے راستہ پر قدم پڑھایا اور ایک انسانی و اسلامی تمدن تشکیل کرنے میں لگے رہے ، امام خمینی (ره) ہمیشہ اسلام محمدی کہتے تھے اور کبھی بھی نہیں دیکھا ہے کہ اسلام تشیع کہا ہو ۔

حوزہ علمیہ و یونیورسیٹی کے استاد نے بیان کیا : امریکا اور صیہونی غاصب حکومت اور اس کے فوجی حامی ظلم و فساد کے راہ میں قدم پڑھا رہے ہیں اور قتل و فقر و استبداد اور دنیا میں پائی جانے والی مشکلات کے ذمہ دار ہیں اور حقیقت میں امام خمینی (ره) نے جو فرمایا تھا «آمریکا بڑا شیطان ہے»۔

انہوں نے تاکید کی ہے کہ اسلامی معاشرے میں کسی بھی طرح کا منصوبہ امریکا کی حمایت یا اس کی موجودگی کے ساتھ ممکن نہیں ہے کیونکہ ظالم اور شیطان سے کبھی بھی انصاف کی امید نہیں کی جا سکتی ہے ۔

آیت اللہ کعبی نے اس بیان کے ساتھ کہ دشمن اس وقت جتنا ولایت فقیہ سے خوف کھاتا ہے کسی چیز سے نہیں ڈرتا ہے بیان کیا : ولایت فقیہ انبیاء کے حرکت کا سلسلہ ہے اور ولایت فقیہ اخلاق، عدل، مکارم اخلاقی، علم، ایمان، جهل سے مقابلہ ، تبعیض، فساد و اسلامی اتحاد کی توسیع ، برادری اور خدمت ہے ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۴۶۳/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬