05 December 2016 - 14:44
News ID: 424886
فونت
آیت الله کعبی نے رسا سے گفتگو میں؛
خبرگان رھبر کونسل میں صوبہ خوزستان کے عوامی نمائندے نے ایران کے خلاف مزید دس سال کے لئے امریکی پابندیوں کی توسیع پر سخت رد عمل کا اظھار کیا اور کہا: پابندیاں امریکی حکمراںوں کے فریب کار، بد عھد، چالباز اور جنایتکار ہونے کی نشانی ہیں ۔
آیت اللہ عباس کعبی

خبرگان رھبر کونسل میں صوبہ خوزستان کے عوامی نمائندے آیت الله عباس کعبی نے رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر سے گفتگو میں ایران کے خلاف مزید دس سال کے لئے امریکی پابندیوں کی توسیع پر سخت رد عمل کا اظھار کرتے ہوئے ملک کے حکمرانوں سے اس عھد شکنی کا جواب دینے کا مطالبہ کیا ۔

پابندیوں کی توسیع امریکا کے سامراجی صفت ہونے کی نشانی ہے

انہوں نے مزید کہا: پابندیوں کی توسیع امریکی حکمراںوں کے فریب کار ، خبیث ، دھوکہ باز ، بد عھد ، جھوٹے ، چالباز اور جنایتکار ہونے کی نشانی ہے ۔

مدرسین حوزہ علمیہ قم کونسل کے رکن نے کہا: وائٹ ھاوس کا ترجمان مدعی ہے کہ امریکا پابندیوں کی تمدید کا طاقت رکھتا ہے اور دن دھاڑے اس بد عھدی کا دنیا پر اظھار کرتا ہے ۔

انہوں نے کہا:  امریکن آگاہ رہیں کہ ان کے اس ظالمانہ برتاو کا ایران منھ توڑ جواب دینے کی طاقت رکھتا ہے ۔

آیت الله کعبی نے کہا: امریکا ، انقلاب اسلامی ایران کا مخالف ہے اور اس نے مذاکرات کے ذریعہ موجودہ اسلامی نظام کے سامنے دیوار کھڑی کرنے کی کوشش کی ہے ۔

انہوں ںے رھبر معظم انقلاب اسلامی حضرت ایت اللہ سید علی خامنہ ای کے بیان کی جانب کہ امریکا قابل اعتماد نہیں ہے کی جانب اشارہ کیا اور کہا: ان پابندیوں کی توسیع نے آپ کی باتوں کو ثابت کر دکھایا ہے ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۳۰۵

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬