رسا نیوز ایجسنی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کی قیادت میں ایران کے اعلی سطحی، سیاسی، عسکری اور سیکورٹی وفد نے پاکستان کے وزیر اعظم میاں نواز شریف سے ملاقات اور سرحدی مسائل اور مشکلات پر تبادلہ خیال کیا۔
فریقین نے ایران پاکستان سرحد پر پیش آنے والے دہشت گردی کے حالیہ واقعے پر بھی تبادلہ خیال کیا اور ایسے واقعات کے روک تھام کی ضرورت پر زور دیا۔
دوسری جانب پاکستانی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور تہران نے سرحدوں پر سیکورٹی بڑھانے کے معاملے پر اتفاق کر لیا ہے۔
پاکستانی ذرائع مطابق دونوں ملکوں کی سرحدوں پر سیکورٹی بڑھانے کا فیصلہ، ایران کے وزیر خارجہ اور پاکستان کے وزیر داخلہ کے درمیان بدھ کو ہونے والی ملاقات کے دوران کیا گیا۔
اسلام آباد میں سرکاری سطح پر جاری ہونے والے ایک ہینڈ آؤٹ میں کہا گیا ہے کہ سرحدوں پر سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان اور ایران کے اعلی سیاسی اور سیکورٹی عہدیداروں کے دررمیان تعاون اور معلومات کے تبادلے میں اضافہ کیا جائے گا۔/۹۸۸/ ن۹۴۰