رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قائد انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے جمعرات کے روز اپنے ایک تعزیتی پیغام میں ایران کے شمالی صوبے گلستان کے آزاد شہر میں کوئلہ کی کان میں دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے کان کنوں کے جاں بحق ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا: کان کے دالخراش واقعہ نے مجھے داغدار اور غمزدہ بنا دیا ہے۔
انہوں نے فرمایا کہ کان کنوں کے جاں بحق ہونے پر ہمارے دل غم سے نڈھال ہے اور ہم اس سانحے پر جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔
آیت اللہ خامنہ ای نے تمام متعلقہ حکام اور اداروں سے مطالبہ کیا کہ کان میں پھسنے افراد کو نکالنے کے لئے کسی بھی کوشش سے دریغ نہ کیا جائے۔
رہبر معظم نے اپنے پیغام میں متعلقہ حکام پر زوردیا ہے کہ وہ متاثرہ افراد کو مدد بہم پہنچانے میں بھر پور تلاش و کوشش کریں اور کان مین پھسنے ہوئے کان کنوں کی تلاش اور نکالنے کے لئے تمام اقدامات کئے جائیں۔
رہبر معظم نے اپنے پیغام میں اس حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لئے اللہ تعالی کی بارگاہ سے رحمت و مغفرت طلب کی اور حادثے میں زخمی ہونے والوں کی صحت یابی کے لئے دعا فرمائی ۔
رہبر معظم فرمایا: اللہ تعالی مرحومین کے لواحقین اور پسماندگان کو صبر و تحمل فرمائے اور کان میں پھنسے افراد باحفاظت باہر نکل جائیں ۔
یاد رہے کہ ایران کے شمالی صوبے گلستان کے ضلع آزادشہر میں کوئلے کی کان میں دہماکے کے نتیجے میں اب تک 21 کان کن جاں بحق ہوچکے ہیں اور اس افسوسناک حادثے پر تین روزہ قومی سوگ کا اعلان کردیا گیا ہے۔
یورت زمستان نامی کان میں گزشتہ بدھ کے روز زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں درجنوں مزدور کان میں پھنس گئے ۔
صوبہ گلستان میں متعین قائد انقلاب اسلامی کے نمائندہ آیت اللہ سید کاظم نور مفیدی اور صوبائی گورنر جنرل حسن صادقلو نے اس سانحے پر صوبے میں تین روزہ سوگ کا اعلان کردیا ہے۔
دھماکے کے باعث کان میں پھسنے ہوئے افراد کی تلاش کا عمل جاری ہے اور حکام کے مطابق اب تک 16 کان کنوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔
قابل ذکر ہے حکام کے مطابق اب تک 2۲ افراد کے جاں بحق اور ستّر سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں اور کہا جاتا ہے کہ تقریبا پینتیس افراد ابھی کان میں پھنسے ہوئے ہیں جنھیں نجات دلانے کی کوششیں مسلسل جاری ہیں۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۴۸۶/