‫‫کیٹیگری‬ :
04 May 2017 - 23:42
News ID: 427911
فونت
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے صوبہ گلستان کے آزاد شہر میں کوئلے کی کان میں دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے کان کنوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
ڈاکٹر حسن روحانی

حجت الاسلام حسن روحانی نے کوئلے کان حادثہ پر تعزیت پیش کی

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حجت الاسلام حسن روحانی نے صوبہ گلستان کے آزاد شہر میں کوئلے کی کان میں دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے کان کنوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

حجت الاسلام حسن روحانی نے اس حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لئے اللہ تعالی کی بارگاہ سے رحمت و مغفرفت طلب کی اور اس حادثے میں زخمی ہونے والوں کی جلد از جلد صحتیابی کے لئے دعا کی۔

انہوں نے حادثے میں متاثرہ افراد کو سہولت فراہم کرنے کے سلسلے میں وزارت داخلہ اور صوبہ گلستان کے گورنر کو خصوصی احکامات بھی صادر کئے۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبہ گلستان کے آزاد شہرعلاقے میں کوئلے کی کان میں کل ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 22 افراد جاں بحق، متعدد زخمی جبکہ باقی افراد کو نکالنے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ اس افسوسناک سانحے پر تین روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬