رسا ںیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، اسلامی جمہوریہ ایران کے بارہویں صدارتی انتخابات کے6 امیدواروں کے درمیان ٹی وی پر براہ راست مباحثے کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہوگیا ہے صدارتی امیدوار اس مباحثہ میں سیاسی اور ثقافتی امور پر اپنے اپنے نظریات کا اظہار کریں گے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے بارہویں صدارتی انتخابات کے امیدواروں کے درمیان ٹی وی پر براہ راست مباحثے کے دوسرے مرحلے میں صدارتی امیدوار ثقافتی اور سیاسی امور کے بارے میں اپنے اپنے خیالات اور نظریات پیش کریں گے جس کے بعد ایرانی عوام کو بہترین امیدوار منتخب کرنے کا موقع ملےگا۔
صدارتی امیدواروں کے درمیان براہ راست مباحثے اور مناظرے تین مرحلوں میں منعقد کئے جارہے ہیں جن میں پہلے مرحلے میں مباحثہ منعقد ہوچکا آج دوسرے مرحلے میں مباحثہ ٹی وی چینل ایک پر براہ راست نشر کیا جارہا ہے دوسرے مرحلے میں ہر امیدوار سیاسی اور ثقافتی امور کے بارے میں اپنے اپنے نظریات کو بیان کرے گآ۔
ایران کے بارہویں صدارتی انتخابات کے امیدواروں میں موجودہ صدر حجۃ الاسلام والمسلمین حسن روحانی، نائب صدر اسحاق جہانگیری، حرم امام رضا (ع) کے متولی حجۃ الاسلام والمسملین سید ابراہیم رئیسی ، تہران کے میئر محمد باقر قالیباف ، سابق وزیر سید مصطفی ہاشمی طبا اور سابق وزیر ثقافت مصطفی میر سلیم شامل ہیں۔
صدارتی امیدواروں کے درمیان پہلا مباحثہ ایران کے ٹی وی چینل ایک اور ریڈیو سے براہ راست نشر کیا جارہا ہے۔ قرعہ اندازی کے ذریعہ سوالات کے جوابات دیئے جارہے ہیں ۔ واضح رہے کہ ایران کے بارہویں صدارتی انتخابات 19 مئی کو منعقد ہوں گے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰