‫‫کیٹیگری‬ :
14 May 2017 - 18:32
News ID: 428059
فونت
شیعہ علماء کونسل پنجاب کے جنرل سیکرٹری حجت الاسلام سید مشتاق حسین ہمدانی انتقال کرگئے۔
حجت الاسلام سید مشتاق حسین ہمدانی

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شیعہ علماء کونسل پنجاب کے جنرل سیکرٹری حجت الاسلام سید مشتاق حسین ہمدانی انتقال کرگئے۔

مرحوم کی نماز جنازہ آج مدرسہ زینبیہ موہڑہ چھپر سٹاپ چکری روڈ راولپنڈی میں 4 بجے شام ادا کی جائے گی۔ مرحوم کی میزبانی میں شیعہ علماء کونسل کی صوبائی کونسل کا 2 روزہ اجلاس جاری تھا جو ان کے انتقال کی خبر پر غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دیا گیا ہے۔ مرحوم نے 2 بیٹے، 3 بیٹیاں اور بیوہ سوگوار چھوڑے ہیں۔

مشتاق ہمدانی حجت الاسلام سید ساجد نقوی کے شاگردوں میں سے تھے، جو مدرسہ آیت اللہ الحکیم ٹرنگ بازار میں زیر تعلیم رہے۔

وہ طالبات کے مدرسہ زینبیہ اور جامعہ علامہ عارف حسین الحسینی شہید کوٹلی آزاد کشمیر کے بانی تھے۔ مرحوم تحریک جعفریہ کے مرکزی فنانس سیکرٹری اور آزاد کشمیر کے صوبائی صدر بھی رہے۔ جون 2015ء سے وہ شیعہ علماء کونسل پنجاب کے جنرل سیکرٹری کے منصب پر فائز تھے۔

مرحوم کے انتقال پر حجت الاسلام  ساجد نقوی، حجت الاسلام  عارف واحدی، حجت الاسلام  سبطین سبزواری، حجت الاسلام  مظہر عباس علوی اور دیگر رہنماوں نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کی دینی، تعلیمی، سیاسی اور سماجی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔

تعزیتی پیغام میں حجت الاسلام  سبطین سبزواری نے کہا کہ مولانا مشتاق ہمدانی علمی، فکری اور سیاسی شخصیت تھے، وہ نابینا ہونے کے باوجود بیسیوں بیناوں سے بہتر تھے، جنہوں نے دین مبین کی خدمت کی۔ مدارس دینیہ کی سرپرستی کی اور ملی امور میں بھرپور حصہ لیا، میں ایک متحرک ساتھی سے محروم ہوگیا ہوں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬