‫‫کیٹیگری‬ :
16 May 2017 - 10:45
News ID: 428079
فونت
آیت‌الله علوی گرگانی:
حضرت آیت ‌الله علوی گرگانی نے مبلغین و علماء سے ملاقات میں بعض علماء کرام کی ظاہر نمائی پر تنقید کی اور بیان کیا : بعض ظاہری طور پر عالم دین ہیں اور وہ خدائی صورت کے مالک نہیں ہے ۔
آیت الله علوی گرگانی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد حضرت آیت الله سید محمدعلی علوی گرگانی نے بعض مبلغین اسلام و علماء سے ملاقات میں بیان کیا : خداوند عالم اپنے بندے کو الی الحق کی طرف توجہ کرنے کی دعوت دیتا ہے ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد نے بیان کیا : کبھی بھی ایسا نہ ہونے دیں کہ قوم عذاب میں مبتلی ہو ؛ ہم لوگوں کو دعوت دی گئی ہے کہ خداوند عالم کی طرف قدم بڑھائیں اور لوگوں کو پروردگار کی طرف دعوت دیں ۔

انہوں نے اپنی گفت و گو کو جاری رکھتے ہوئے کہا : لوگوں کو چاہیئے کہ وہ اپنی اسلامی ذمہ داری پر عمل کریں اور اگر یہ دعوت علماء و مبلغین اسلام کی طرف سے نہ ہو تو لوگوں کی ہدایت صحیح سے نہیں ہو پائے گی ۔

حضرت آیت الله علوی گرگانی نے بیان کیا : انسان کو چاہیئے کہ ایسے لوگوں کے ساتھ نشست و برخواست کریں کہ اس کے دیکھنے سے خدا کی یاد آئے ؛ ہر انسان اپنے اندر دیکھے کہ کیا یہ خصوصیت اس کے اندر پائی جاتی ہے اور وہ لوگوں کو پروردگار کی طرف دعوت دے سکتا ہے یا نہیں ؟

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد نے بیان کیا : ہم لوگوں کو چاہیئے کہ  اپنے گذشتہ علماء کی زندگی پر نظر کریں اور ان کو اپنی زندگی کے لئے نمونہ قرار دیں ؛ گذشتہ علماء وقت کے ہر لمحے سے بہترین استفادہ کرتے تھے ؛ لیکن اس وقت بعض طلاب وقت کا صحیح استفادہ نہیں کرتے ہیں ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۳۳۸/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬