‫‫کیٹیگری‬ :
18 May 2017 - 21:53
News ID: 428125
فونت
آیت الله سبحانی :
حضرت آ‌یت الله سبحانی نے اس بیان کے ساتھ کہ تجارت عوام کے لئے ہے کہا : اگر حکومت اور بینک تجارت کرے نگے تو عوام کو بے کاری و بے روزگاری کا سامنا کرنا پڑے گا ، بانکوں کو امانتداری کرنی چاہیئے اور اس امانت داری کے عوض میں اس کی اجرت حاصل کرے لیکن اگر خود بینک تجارت میں مشغول ہو جائے تو بہت سارے مشکلات پیدا ہونے لگے گی ۔
حضرت آ‌یت الله سبحانی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حضرت آیت الله جعفر سبحانی مرجع تقلید نے ایران کے مقدس شہر قم کے مسجد اعظم میں منعقدہ آج اپنے درس خارج میں اس بیان کے ساتھ کہ بعض وقت اعتراض ہوتا ہے کہ اسلام میں حکومت ہے لیکن اس کے لئے بجٹ مشخص نہیں ہوا ہے کہا : اسلام میں بہت سارے مواقع ملک کو ادارہ کرنے کے لئے موجود ہیں اور جس شخص نے بھی اس سلسلہ میں اعتراض کیا ہے وہ اس امور سے بے خبر ہے ۔

انہوں نے وضاحت کی : ان میں سے ایک مورد انفال ہے کہ جس میں معادن ، جنگلات ، دریا کا ساحل اور دوسری چیزیں شامل ہیں ، دوسرے مورد زکات ہیں کہ اسلامی قانون کے مسلمات میں سے ہیں ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد نے اس بیان کے ساتھ کہ تیسرا مورد خمس ہے کہا : زکات فطرہ اگر صحیح سے استفادہ ہو تو فقر کے بعض حصے ختم ہو سکتے ہیں ، دوسرے موارد میں سے ٹیکس و مالیات ہے کہ جو ملک کی ضرورت کے مطابق لیا جاتا ہے اس کے علاوہ بھی موارد موجود ہیں ۔

انہوں نے اپنی گفت و گو کو جاری رکھتے ہوئے بیان کیا : اسلامی حکومت جو خدمت پیش کر رہی ہے اس کے عوض میں عوام سے اجرت حاصل کر سکتی ہے اگر حکومت اور بینک تجارت کرے نگے تو عوام کو بے کاری و بے روزگاری کا سامنا کرنا پڑے گا ، بانکوں کو امانتداری کرنی چاہیئے اور اس امانت داری کے عوض میں اس کی اجرت حاصل کرے لیکن اگر خود بینک تجارت میں مشغول ہو جائے تو بہت سارے مشکلات پیدا ہونے لگے گی ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۳۷۸/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬