عمان کے وزیر خارجہ:
عمان کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ علاقے میں رونما ہونے والے بعض واقعات ایران کے ساتھ عمان کے تعلقات کو متاثر نہیں کر سکتے
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عمان کے وزیر خارجہ یوسف بن علوی نے بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ مسقط تہران تعلقات صداقت ، دوستی اور تعاون پر استوار ہیں اور ایران اور عمان کے درمیان اسلامی انقلاب کے آغاز سے ہی اتفاق نظر پایا جاتا ہے-
یوسف بن علوی نے بحران یمن کے بارے میں کہا کہ عمان، یمن میں امن و استحکام کی بحالی کے لئے خلیج فارس کے ساحلی ممالک کے ساتھ صلاح و مشورہ کر رہا ہے-
عمان کے وزیرخارجہ نے مسقط کے خلاف اس الزام کو بے بنیاد قرار دیا کہ عمان نے اپنی سرزمین سے ایرانی ہتھیار یمن جانے کی اجازت دے رکھی ہے -
یوسف بن علوی نے کہا کہ بعض لوگ اس طرح کے بے بنیاد الزامات سے اپنے ذاتی مفادات پورے کر نے کی کوشش کررہے ہیں- /۹۸۸/ ن۹۴۰
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے