رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب الله لبنان نے آج تہران میں ایرانی پارلیمںٹ اور مرقد حضرت امام خمینی رہ پر ہونے والے دھشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی اور کہا: شر پسندوں کی جانب سے ایران کے دارالحکومت تہران میں ہونے والے دھشت گردانہ حملہ کہ جو متعدد افراد کی شھادت اور زخمی ہونے کا سبب بنا ، کی ہم ملت ، حکومت اور رھبر معظم انقلاب اسلامی کو تعزیت پیش کرتے ہیں ۔
حزب الله لبنان نے مزید کہا: ان دونوں حملوں کا مقصد اسلامی جمھوریہ ایران کی امنیت و ثبات کو ضربہ پہونچانا نیز مزاحمتی تحریکیوں کی حمایت و عالمی استکبار و دھشت گردی سے ایران کے مقابلے کی سیاست کو نقصان پہونچانا تھا ۔
حزب الله نے واضح طور سے کہا: دنیا خصوصا علاقے میں دھشت گردوں کی جنایتیں ، اُس ویران کن عالمی سیاست اور چالبازیوں کا نتیجہ ہے جو بعض ممالک کی جانب سے پیش اور حمایت کی جا رہی ہے ، دھشت گرد گروہوں کی حمایت کرنے والے افراد اور گروہوں کے چہرے کسی پر پوشیدہ نہیں ہیں ۔
اس پیغام میں آیا ہے : سبھی پر یہ واضح ہے کہ آج تہران میں رونما ہونے والے اس سانحے کا مقصد دنیا اور علاقے کے بحران میں شدت لانا ہے ۔
حزب الله لبنان نے آخر میں اس سانحہ میں شھید ہونے والے افراد کی رھبر معظم انقلاب اسلامی ، حکومت اور ملت ایران کو تعزیت پیش کی اور زخمیوں کی صحت یابی کی دعا کی ۔
واضح رہے کہ آج ۷ جون کی صبح ایرانی پارلیمںٹ اور مرقد مطهر امام خمینی (ره) پر کچھ دھشت گردوں نے حملہ کردیا جو ۱۲ افراد کی شھادت اور ۴۲ افراد کے زخمی ہونے کا سبب بنا ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۳۳۰