‫‫کیٹیگری‬ :
08 June 2017 - 18:59
News ID: 428444
فونت
مجمع علماء و طلاب ھند نے اپنے صادر کردہ بیانیہ میں گذشتہ روز ایرانی پارلیمںٹ اور مرقد حضرت امام خمینی رہ کے دھشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی ۔
تہران دہشت گردانہ حملہ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام  سید اشھد حسین نقوی صدر مجمع علماء و طلاب ھند نے اپنے مذمتی بیانیہ میں‌ گذشتہ روز ایرانی پارلیمںٹ اور مرقد حضرت امام خمینی رہ کے دھشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی اور رھبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت سید علی خامنہ ای ، حکومت و ملت ایران کو  تعزیت پیش کی ۔                   

اس پیغام کا تفصیلی متن مندرجہ ذیل ہے :

اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ

اسلامی جمھوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں ایرانی پارلیمںٹ کے بیرونی حصے اور بانی انقلاب اسلامی ایران حضرت امام خمینی(رہ) کے صحن میں دھشت گرد گروہ داعش کے ہاتھوں انجام پانے والے دھشت گردانہ حملے نے بار دیگر عالمی طاقتوں اور قوموں کو بیداری اور دھشت گردی کی حقیقت سمجھنے کی دعوت ہے ۔

بحران اور خطرات سے گھرے ممالک کے بیچ ایران کی امنیت اور ثبات دشمن کی آنکھوں میں کانٹے کی صورت ہے انہیں بنیادوں پر داعش اور ان کے حامیوں نے آج تہران میں بے گناہوں کے قتل عام کا پروگرام بنایا اور رزخرید میڈیا پر خوب پروپگنڈا کیا ۔

ہم اس دھشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسلامی جمھوریہ ایران کے دلاوروں پر ڈٹ کر مقابلہ کرنے پر درود بھیجتے ہیں اور اس سانحے میں شھید ہونے والوں کی رھبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای، حکومت اور ملت ایران کو تعزیت پیش کرتے ہیں نیز پسماندگان سے ہمدردی کا اظھار کرتے ہوئے زخمیوں کی صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں ۔

والسلام

سید اشھد حسین نقوی

صدرمجمع علماء و طلاب ھند

قم ایران

۷ جون ۲۰۱۷ عیسوی

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬