‫‫کیٹیگری‬ :
09 June 2017 - 19:50
News ID: 428469
فونت
رهبر معظم انقلاب اسلامی:
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے اپنے ایک پیغام میں ۱۲ رمضان المبارک کو تہران میں دہشت گردوں کے بہیمانہ حملے میں بعض روزہ دار مؤمنین کی شہادت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے سنگين جرائم سے ایرانی قوم کے عزم میں کوئی خلل ایجاد نہیں ہوگا۔
رهبر انقلاب سے لیبر یونین اور اہلکاروں کی  ملاقات

رسا نيوز ايجنسي کی رہبر معظم انقلاب کی خبر رساں سائٹ ‌سے رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے اپنے ایک پیغام میں 12 رمضان المبارک کو تہران میں دہشت گردوں کے بہیمانہ حملے میں بعض روزہ دار مؤمنین کی شہادت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے سنگين جرائم سے ایرانی قوم کے عزم میں کوئی خلل ایجاد نہیں ہوگا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے پیغام میں حضرت امام خمینی (رہ) کے مزار اور ایرانی پارلیمنٹ پر دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے کوایرانی قوم ، انقلاب اسلامی  اور رہبر کبیر انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رہ) کی نسبت  دشمنوں کی گہری عداوت اور کینہ کا مظہر قراردیتے ہوئے فرمایا: دشمنوں کی اس قسم کی بہیمانہ اور مجرمانہ کارروائیوں سے ایرانی قوم کے عزم میں کسی قسم کا کوئي خلل ایجاد نہیں ہوگا اور دہشت گردوں کے اس قسم کے جرائم سے مسلمانوں میں  امریکہ اور اس کے سعودی عرب جیسے نوکروں کے بارے میں نفرت اور بیزاری میں اضافہ ہوگا۔

رہبرمعظم نے اپنے پیغام میں شہداء کو خراج عقیدت اور ان کے لواحقین کو تعزیت اور تسلیت پیش کی اور زخمیوں کی جلد از جلد صحتیابی کے لئے اللہ تعالی کی بارگاہ میں دعا فرمائی۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬