‫‫کیٹیگری‬ :
04 July 2017 - 16:49
News ID: 428848
فونت
محمد ثروت اعجاز قادری :
پاکستان سنی تحریک کے سربراہ نے کہا : دہشتگردی کے خاتمے کیلئے سیاسی و سائنسی طریقی کار کو اپنانا ہوگا ۔
محمد ثروت اعجاز قادری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی پر سیاسی نورا کشتی کی بجائے حقائق سامنے لائے جائیں، جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں ہے، قوم اب کسی بھی آمر کو جمہوریت پر شب خون مارنے نہیں دیگی، حکمرانوں کی کارکردگی نے عوام کو مایوس کیا ہے۔

انہوں نے تاکید کی : دہشتگردی کے خاتمے کیلئے سیاسی و سائنسی طریقی کار کو اپنانا ہوگا، مایوسیوں کے خاتمے کیلئے عوام کو ان کے بنیادی حقوق مہیا کرنا ہونگے، کرپشن کو فروغ دینے اور ملک و قوم کی دولت لوٹنے والے عیش کی زندگی گذار رہے ہیں، کروڑوں عوام آج بھی دو وقت کے کھانے کیلئے پریشان حال ہیں، سرمایہ دارانہ، وڈیرانہ اور جاگیردارانہ فرسودہ نظام سے عوام کو نجات دلانا ہوگی۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ کرپشن سے نجات اور عوام کے مسائل کے حل کیلئے سسٹم کو بدلنا ہوگا، عوام پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ حکمران عوام کے مسائل سے منہ موڑنے کی بجائے ہنگامی بنیادوں پر مسائل حل کریں، عوام سے وعدے اور خواب دیکھانے کا وقت گذر چکا، اب حکمران عوام کو ان کے بنیادی حقوق مہیا کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ سستی تعلیم اور انصاف کو یقینی بنایا جائے، مظلوموں کو انصاف دیئے بغیر پائیدار امن قائم نہیں ہوسکتا، موجودہ وفاقی و صوبائی حکومتوں نے غربت کے خاتمے کیلئے خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے، مہنگائی کے جن کو قابو کرنے کی بجائے بے قابو کر دیا گیا، جس کی وجہ سے غریب خودکشیاں کر رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حکمران آئین اور حلف کی پاسداری کرتے ہوئے ملک کو مسائل کی دلدل سے باہر نکالیں، عوام کو روزگار مہیا کریں اور بیرونی قرضوں سے ملک و قوم کو نجات دلائیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬