‫‫کیٹیگری‬ :
09 July 2017 - 23:05
News ID: 428932
فونت
حجت الاسلام والمسلمین شهرستانی:
حضرت آیت الله سیستانی کے نمائندہ نے دین مبین اسلام کی ترویج میں بزرگوں و علماء کرام کو نمونہ عمل قرار دینے کی تاکید کرتے ہوئے کہا : طلاب و علماء کو چاہیئے کہ اپنی اہم ذمہ داری و رسالت کو انجام دینے میں قدم بڑھائیں ۔
حجت الاسلام والمسلمین شهرستانی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حضرت آیت الله سیستانی کے نمائندہ حجت الاسلام والمسلمین سید جواد شهرستانی نے مدرسہ علمیہ بقیہ اللہ تہران کے سربراہ اور ان کے وفد سے ملاقات میں اس بیان کے ساتھ کہ طلاب و علماء کو چاہیئے کہ اپنی اہم ذمہ داری و رسالت کو انجام دینے میں قدم بڑھائیں ، کہا : ہم لوگوں کو دیکھنا چاہیئے کہ ہم اپنی رسالت و ذمہ داری کو انجام دینے میں کہاں تک قدم بڑھایا اور کس حد تک کام کر سکے ہیں ۔

انہوں نے طالب علموں کو اپنی ذمہ داری انجام کرنے میں میڈیہ سے استفادے کو بہترین موقع جانا ہے اور وضاحت کی : اس سلسلہ میں بہت ہی اچھے و مناسب مواقع پیش آئے ہیں ، لیکن افسوس کی بات ہے کہ صحیح و ضروری استفادہ نہیں ہو پایا ہے ۔

حجت الاسلام والمسلمین شهرستانی نے دین مبین اسلام کی ترویج میں بزرگوں و علماء کرام کو نمونہ عمل قرار دینے کی تاکید کرتے ہوئے کہا : یہ طلاب و علماء کی ذمہ داری ہے کہ اپنی ذمہ داری کو پہچانیں اور اس پر عمل کریں ، کیونکہ علماء و مرجعیت دین کے محافظ رہے ہیں اور ضرورت و مناسب موقع پر اپنے مثبت آثار پیش کئے ہیں ۔

انہوں نے اپنی گفت و گو کو جاری رکھتے ہوئے بیان کیا : ہماری ذمہ داری و رسالت یہ ہے کہ اس وقت میڈیہ کے میدان میں کام کریں اور عصری ٹیکنیک سے استفادہ کریں ، کیوں نہ جدید وسائل کو دشمن سے مقابلہ میں استعمال کیا جائے ۔

حضرت آیت الله سیستانی کے نمائندہ نے بعض خبریں اور پروگرامز مدرسوں اور طالب علموں کے درمیان نفاذ پانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا : اپنی اولاد کو موجودہ زمانہ کے حالات سے بچائیں تا کہ دشمن کے حملے کے شکار نہ ہو جائیں ۔

انہوں نے اس تاکید کے ساتھ کہ سماج کو متاثر نہ ہونے کے لئے اس کے راہ حل تلاش کیا جانا چاہیئے بیان کیا : افسوس کی بات ہے اکثر مسائل و مشکلات کے نعرے سے رو برو ہوتے ہیں اور اس نعرہ کے ذریعہ اپنے دل کو خوش کرتے ہیں حالانکہ اس طرح قدم بڑھانا چاہیئے کہ دشمن سے مقابلہ کر سکیں لیکن قابل مذمت نہ ہوں ۔

حجت الاسلام والمسلمین شهرستانی نے موقع سے صحیح استفادہ کو ضروری جانا ہے اور اس بیان کے ساتھ کہ ہم لوگوں کو تنقید قبول کرنی چاہیئے وضاحت کی : اسلامی جمہوریہ عظمت و قدرت کے ساتھ موقع سے پوری طرح استفادہ کرے ۔

انہوں نے اس اشارہ کے ساتھ کہ اهل بیت (ع) کی ثقافت کے مطابق حق کی طرف دعوت کام کے ساتھ ہونا چاہیئے نہ صرف بیان کرنا اور تقریر کرنا ہو وضاحت کی : یورپ اور بیرون ممالک اهل بیت (ع) کی تعلیمات کے تشنہ ہیں لیکن مغربی ممالک کی حکومتوں نے اس طرح ڈرامہ پیش کیا ہے کہ دنیا کی تمام مشکلات مسلمانوں کی وجہ سے ہے ۔

حضرت آیت الله سیستانی کے نمائندہ نے گفت و گو کے اختمامی مراحل میں بیان کیا : مشکلات کو پہچاننے اور اس کو ختم کرنے کے لئے منصوبہ بندی ہونی چاہیئے اور اس پر سیسٹمیٹیک طور پر عمل کیا جائے تا کہ اس کو مطلوب نتیجہ حاصل ہو ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۵۹۹/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬