‫‫کیٹیگری‬ :
26 July 2017 - 18:42
News ID: 429192
فونت
قائد ملت جعفریہ پاکستان:
قائد ملت جعفریہ پاکستان نے اپنے بیان میں کہا کہ جدید معلومات کو سامنے رکھتے ہوئے انٹیلی جنس ایجنسیوں اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی جانب سے ملک دشمن عناصر اور دہشتگردوں کیخلاف سخت کارروائی کرنا وقت کا تقاضا ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ تمام مجبوریوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ملک کو کمزور کرنیوالے بے گناہ عوام کے قاتلوں اور دہشتگردوں کی نشاندہی کرکے ان کیخلاف بلا تفریق ٹارگٹڈ آپریشن کیا جائے۔
حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام و المسلمین سید ساجد علی نقوی نے شیعہ علما کونسل پنجاب کے صدر حجت الاسلام سید سبطین حیدر سبزواری سے گفتگو میں لاہور میں ارفع کریم ٹاور کے قریب ہونیوالے دھماکے کی مذمت اور شہادتوں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کی اور کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں متاثرین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

حجت الاسلام و المسلمین نقوی نے کہا کہ دہشتگرد انسانیت کے دشمن اور خونی درندے ہیں، یہ ملک دشمن عناصر ملک میں بدامنی کا بازار گرم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جنہیں روکنا ہوگا جبکہ قانون نافذ کرنیوالے ادارے عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ملک دشمن عناصر کیخلاف فیصلہ کن آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچائیں۔

انہوں نے کہاکہ جدید معلومات کو سامنے رکھتے ہوئے انٹیلی جنس ایجنسیوں اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی جانب سے ملک دشمن عناصر اور دہشتگردوں کیخلاف سخت کارروائی کرنا وقت کا تقاضا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ تمام مجبوریوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ملک کو کمزور کرنیوالے بے گناہ عوام کے قاتلوں اور دہشتگردوں کی نشاندہی کرکے ان کیخلاف بلا تفریق ٹارگٹڈ آپریشن کیا جائے۔

حجت الاسلام و المسلمین نقوی نے کہا کہ دہشتگرد انسانیت کے دشمن اور خونی درندے ہیں جن کا کسی مذہب و مسلک سے تو دور، انسانیت سے بھی کوئی واسطہ نہیں کہا:‌ معصوم لوگوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ۔

انہو‌ں ‌نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت اور شہداء کے بلندی درجات کی دعا کرتے ہوئے دہشتگردوں کے سہولت کاروں کیخلاف بھی کارروائی کا مطالبہ کیا تاکہ دہشتگردی کا جڑ سے خاتمہ کیا جا سکے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬