رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آستان قدس رضوی کی اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن نے دھہ کرامت کے دوران امام رضا علیہ السلام سے متعلق نشر کئے گئے آثار کی معرفی کروائی۔ ان کتابوں میں سے ایک ’’ ۸۸ کلام از امام علی بن موسیٰ الرضا (ع)‘‘کتاب ہےجو کہ اب تک دنیا کی ۸ زبانوں میں ترجمہ کی جا چکی ہے۔
اس کتاب میں شیعوں کے آٹھویں امام حضرت علی بن موسیٰ الرضا علیہ السلام کی۸۸ قیمتی احادیث ہیں۔ جو کہ اب تک ۸ زبانوں عربی، فارسی، آذری،اردو،انگلش،فرانسوی،جرمنی میں اس علمی تحقیقی سینٹر کی طرف سے ترجمہ کئی گئی ہے۔
اس کتاب کے مقدمہ میں امام رضا(ع) کی زندگی کو مختصر انداز میں بتایا گیا ہے اور اسی طرح حضرت رضا علیہ السلام کی زیارت کی فضیلت اور نماز کو لکھا گیا ہے اور بعد والے حصوں میں حضرت رضا کی احادیث کو خدا شناسی، نبوت،امامت، قیامت، احکام وعبادات، علم و عمل صالح، دعا و زیارت،کھانے پینے کی اشیاء(طب)۔ ۔ ۔ وغیرہ کے موضوعات پر پڑھنے والے افرادکے اختیار میں قرار دی گئی ہیں جو کہ محقیقین اور اھل علم افراد کے لئے منبع اور مرجع کے طور پر مورد استفادہ ہو سکتی ہے۔
حسین حائری کرمانی جو کہ اس کتاب کے مصنف ہیں مقدمہ بیان کرنے کے بعد حضرت علی بن موسیٰ الرضا علیہ السلام سے ۸۸ احادیث کو اصول اعتقادی، معاشرتی آداب و ثقافت، عقل کی ارزش وقدر،ایمان وتقوا،بھائی چارہ اورمساوات، رحم دلی اور عطوفت،جیسے چند ایک موضوعات پر جمع کی ہیں ۔
یہ کتاب جو کہ حمید رضی شیخی کا ترجمہ ہے اور ایک ہزار نسخے کی صورت میں قطع وزیری میں پرنٹ اور نشر کیا گیا ہے کتاب کا مطالعہ کرنے والے افراد کو اس کتاب کو مطالعہ کی پیشہاد کی جاتی ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/