گورنر منی سوٹا :
امریکی ریاست منی سوٹا کے گورنر نے شہر بلومینگٹن کی ایک مسجد پر بم حملے کو دہشت گردی قراردیا ہے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ریاست منی سوٹا کے شہر بلومینگٹن کی مسجد پر بم حملے کے بعد ریاستی گورنر نے مسجد کا معائنہ کیا اور حملے کو دہشت گردی قراردیا۔
ریاست منی سوٹا کے گورنر مارک ڈیٹن نے کہا کہ یہ حملہ دہشت گردی ہے اور ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔
ریاست منی سوٹا کے گورنر نے یہ کہتے ہوئے کہ یہ حملہ وحشتناک اور بزدلانہ ہے امریکی شہریوں سے کہا کہ وہ اس طرح کے دہشت گردانہ حملے کے مقابلے میں اپنے اتحاد کا مظاہرہ کریں۔
ریاست منی سوٹا کے مسلمانوں کی انجمن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جو بھی اس دہشت گردانہ حملے کے ذمہ داروں کے بارے میں اطلاع فراہم کرے گا اس کو دس ہزار ڈالر انعام دیا جائے گا۔
بلومینگٹن شہر کی الفاروق نامی انجمن کے اسلامی سینٹر پر ہفتے کو دستی بموں سے حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں مسجد میں آگ لگ گئی تھی۔/۹۸۸/ ن۹۴۰
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے