رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کی مرکزی شوریٰ عالی کے رکن حجت الاسلام امین شہیدی نے پریڈ گراونڈ اسلام آباد میں مہدی برحق کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ شہید قائد کے پیغام سے تجدید بیعت کے لیے جس طرح ساری قوم آج یکجا کھڑی ہے اس پر خدائے بزرگ و برتر کا جتنا بھی شکر ادا کیا جائے کم ہے۔
انہوں نے تاکید کرتے ہوئے بیان کیا : اس کانفرنس میں اہلسنت اور اہل تشیع کا بھرپور اجتماع شہید قائد کے خوابوں کی تعبیر ہے ۔
انہوں نے کہا کہ شہید قائد کی رہنمائی کو اپنی عملی زندگی میں نافذ کرنے کی ضرورت ہے۔ آج ایک طویل جدوجہد کے بعد مجلس وحدت مسلمین ملت کے لیے میدان میں موجود ہے اور عوام اپنی اس نمائندہ جماعت کے ساتھ کھڑی ہے۔
انہوں نے وضاحت کی : علمی، فکری، اقتصادی اور شعوری اعتبار سے قوم کو اگلے تیس سالوں میں غیر معمولی مقام تک لے جانے کا لائحہ عمل ہمیں طے کرنا ہے۔ اس کے لیے منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ اپنی صلاحتیوں کو بڑھانا ہوگا اور شرح الصدر کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملت کے تمام طبقات کو ساتھ ملانے کی اشد ضرورت ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/