‫‫کیٹیگری‬ :
17 August 2017 - 16:30
News ID: 429529
فونت
محمد ثروت اعجاز قادری :
پاکستان سنی تحریک کے سربراہ نے کہا : اہلسنت کے تحفظ اور کھوئے ہوئے تشخص کو واپس لانے کیلئے ہر عاشق رسول کو میدان میں آنا ہوگا۔
محمد ثروت اعجاز قادری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کراچی میں اپنی رہائش گاہ قادری ہاؤس پر معززین کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مایوسیوں کے خاتمے کیلئے حکومت کو مثبت کردار ادا کرنا چاہیے، ملک کو ترقی کی طرف گامزن کرنا ہے تو عوام کو بنیادی حقوق فراہم کرنا ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ غریب عوام کو غربت سے نجات دلانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں، دہشتگردی نے معاشی طور پر پاکستان کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ موجودہ حکمران دعوؤں اور زبانی جمع خرچ کے بجائے عوام کو ریلیف فراہم کریں، تبدیلی لانے کیلئے عوام کو گھروں سے نکلنا ہوگا، جو قوم اپنے حقوق کے حصول کیلئے جدوجہد نہیں کرتی، تاریخ گواہ ہے کہ وہ اندھیروں میں ہی رہتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اہلسنت کے کھوئے ہوئے تشخص کو بحال کرنے کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے، اہلسنت کے تحفظ اور کھوئے ہوئے تشخص کو واپس لانے کیلئے ہر عاشق رسول کو میدان میں آنا ہوگا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬