‫‫کیٹیگری‬ :
19 August 2017 - 23:07
News ID: 429563
فونت
محمد ثروت اعجاز قادری :
پاکستان سنی تحریک کے سربراہ نے کہا : نوجوان ملک کے استحکام اور انتہاپسندی کے خاتمے کیلئے گلی محلوں میں شعور اجاگر کریں۔
محمد ثروت اعجاز قادری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کراچی میں مرکز اہلسنت پر کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نظام تعلیم کو بہتر اور جدید بنانے کی ضرورت ہے، تعلیم اخلاقیات اور شعور کو اجاگر اور تشدد و انتہاپسندی کا خاتمہ کرتی ہے۔

انہوں نے وضاحت کی : داعش دہشتگرد اور اسلام و انسانیت دشمن تنظیم ہے، جو مسلمانیت کا لبادہ اوڑھے ہوئے ہے، اسے مغربی حمایت حاصل ہے۔

انہوں نے کہا : دین اسلام ہر قسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے، امن محبت اور بھائی چارگی کے ساتھ احترام انسانیت کا درس دیتا ہے، سب سے زیادہ داعش نے مسلم ممالک میں دہشتگردی کرکے ہزاروں بزرگوں، بچوں، ماؤں، بیٹیوں کا قتل کیا ہے، داعش کے وجود کو کسی صورت ملک میں پھیلنے نہیں دینگے، نئی نسل بالخصوص طالبعلم اسلام و ملک دشمن تنظیم داعش سے ہوشیار رہیں۔

ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ کالعدم دہشتگرد تنظیمیں نئی نسل کی غربت کا فائدہ اٹھا کر انہیں استعمال کر سکتی ہیں، نوجوان ملک کے استحکام اور انتہاپسندی کے خاتمے کیلئے گلی محلوں میں شعور اجاگر کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنی نئی نسل کو دہشتگردوں کا ہدف بننے نہیں دینگے، علماء کرام و مشائخ عظام اسلام و ملک دشمن قوتوں کی سازشوں سے عوام کو آگاہ کریں۔/۹۸۸/ن۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬