‫‫کیٹیگری‬ :
24 August 2017 - 17:38
News ID: 429633
فونت
حجت الاسلام سید علی قاضی عسکر :
حجت الاسلام سید علی قاضی عسکر نے کہا : شہدائے منیٰ کہ جگہ جنت الفردوس ہے اور ہم اب بھی دو سال گزرنے کے باوجود اپنے شہیدوں کے غم میں نڈھال ہیں۔
حجت الاسلام سید علی قاضی عسکر

 :

ایران میں شیعہ و سنی اتحاد مثالی ہے

حجت الاسلام سید علی قاضی عسکر نے کہا : شہدائے منیٰ کہ جگہ جنت الفردوس ہے اور ہم اب بھی دو سال گزرنے کے باوجود اپنے شہیدوں کے غم میں نڈھال ہیں۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حج کے امور میں قائد انقلاب اسلامی کے خصوصی نمائندہ نے سانحہ منیٰ میں شہید حاجیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وطن عزیز ایران میں شیعہ اور اہل سنت برادری کے درمیان موجودہ مضبوط اتحاد اور یکجہتی مثالی ہے۔

یہ بات حجت الاسلام سید علی قاضی عسکر نے مکہ مکرمہ میں حج کے لئے آنے والے سانحہ منیٰ کے شہید ایرانی اہل سنت حاجی احمد جامی اور قدیری کے اہل خانہ کے ساتھ ایک خصوصی ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ شہدائے منیٰ کہ جگہ جنت الفردوس ہے اور ہم اب بھی دو سال گزرنے کے باوجود اپنے شہیدوں کے غم میں نڈھال ہیں۔

ایران میں شیعہ،سنی کے مثالی اتحاد کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے مید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران امت مسلمہ کے درمیان اتحاد اور یکجہتی کے فروغ کا علمبردار ہے اور یقینا وطن عزیز میں موجودہ اتحاد مثالی ہے۔

حجت الاسلام قاضی عسکر نے کہا کہ اس سال حج میں ایرانی اہل سنت زائرین کی تعداد 3 گنا بڑھ گئی اور اس وقت 15 ہزار اہل سنت حج کی سعادت حاصل کررہے ہیں اور اس سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ حکومت ایران اہل سنت برادری کو حقوق کی فراہمی کے لئے سنجیدہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ الل کے فضل سے ایرانی شہریوں کے لئے حج کی راہ ہموارہ ہوچکی اور حج میں ایرانی زائرین کی عزت، سلامتی اور سہولیت کے لئے کسی بھی اقدام سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔

ایرانی حج پرواز آپریشن نے حکام کے مطابق عازمین حج کو سعودی عرب بھیجنے کے عمل کے 24ویں روز تک 75 ہزار 470 زائرین کو پہنچا دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ایرانی زائرین کو سعودی عرب پہنچانے کا عمل 26 اگست کو ختم ہوگا جبکہ حجاج کی وطن واپسی 6 ستمبر سے شروع ہوگی۔

حکام کے مطابق تقریبا 86 ہزار ایرانی زائرین میں سے 69 ہزار کو ایران ایئر پروازوں کے ذریعے اور باقی زائرین کو سعودی ایئرلائن کے ذریعے لے جایا جائے گا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬