‫‫کیٹیگری‬ :
27 August 2017 - 13:53
News ID: 429678
فونت
قائد ملت جعفریہ پاکستان :
حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی نے کہا : قوم دفاع وطن اور کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کےلئے تیار ہے ۔
قائد ملت جعفریہ پاکستان

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی نے امریکی صدر کی جنوبی ایشیا اور افغانستان بارے جاری پالیسی اور رد عمل میں وزیرخارجہ کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی سلامتی اور خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائےگا، وطن پر کوئی کڑا وقت آیا تو پوری قوم متحد ہو کر سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوگی اور جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائےگا ، قوم کے متحد ہونے کا بھی یہ سنہری موقع ہے۔

انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا : وزیر خارجہ کا بیان نامکمل ہے، دوٹوک اور واضح الفاظ میں باور کرایا جائے کہ ملکی خود مختاری، سلامتی اور دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائےگا، عالمی دنیا کو یہ بھی باور کرایا جائے کہ پاکستان میں تربیت گاہیں موجود نہیںاور نہ ہی پاکستان کسی کی سرپرستی کرتا ہے ۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی نے کہاکہ امریکی صدر نے جس انداز میں نئی پالیسی کا اعلان کیاہے اور اپنی مرضی پاکستان پر مسلط کرنے کی کوشش کی ہے بطور خود مختار ایٹمی پاکستان کےلئے ناقابل قبول ہے۔

انہوں نے کہاکہ وزیر خارجہ کی جانب سے جو حالیہ بیان دیاگیاہے اسے مکمل کیا جائے اور انہیں پاکستانی قوم کا نمائندہ ہو نے کے حیثیت سے جرات اور بے باقی سے واضح واشگاف الفاظ میں کہنا چاہیے کہ پاکستان خود دہشتگردی کا شکار ، ہزاروں جانیں دہشت گردی کی جنگ میں قربان ہوئیں، ملک میں کوئی دہشت گردی کا کیمپ یا تربیت گاہ نہیں اور نہ ہی ہم کسی کی سرپرستی کرتے ہیں،نہ ہی کسی کو آقا مانتے ہیں۔ ہم کسی کو اپنی تقدیر کے فیصلے کا اختیار نہیں دے سکتے ۔

حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم پہلے بھی کہہ چکے اور ایک مرتبہ پھر دہراتے ہیں کہ پاکستان کی خود مختاری، سلامتی اور دفاع پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائےگا۔ پاکستان پر اگر کوئی کڑا وقت آیا تو پوری قوم متحد ہوکر سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوگی ،قوم دفاع وطن اور کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کےلئے تیار ہے ۔

انہوں نے پاکستانی قوم کے نام اپنے پیغام میں کہاکہ یہ سنہری وقت ہے کہ تمام اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر متحد و منظم ہوکر عالمی دنیا کو باور کرائیں کہ ہم نہ صرف متحد و منظم قوم ہیں بلکہ ملک کے تحفظ کےلئے خاطر ہر قسم کی قربانی کےلئے بھی تیار ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬