‫‫کیٹیگری‬ :
31 August 2017 - 09:35
News ID: 429737
فونت
حجت الاسلام مختار امامی :
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان نے کہا : ملت جعفریہ کے نوجوانوں نے یہ پیغام دیدیا کہ وہ امریکا سے خوفزدہ نہیں اور ذلت و رسوائی امریکا کی قسمت میں لکھی ہوئی ہے۔
حجت الاسلام مختار امامی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان حجت الاسلام مختار امامی نے کہا ہے کہ حکمران امریکا سے خوفزدہ ہو سکتے ہیں مگر پاکستانی قوم نہیں۔

انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا : گذشتہ دنوں نمائش چورنگی پر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی پُرامن احتجاجی ریلی پر سندھ پولیس اور حکومتی ذمہ داران نے جو تشدد کیا، وہ قابل مذمت ہے۔

ایک بیان میں حجت الاسلام مختار امامی نے کہا کہ ہمارے نوجوانوں کا قصور اور جرم یہ تھا کہ وہ شیطان بزرگ امریکا کے خلاف احتجاج کر رہے تھے اور اس بات کا عہد بھی کیا جا رہا تھا کہ پاکستانی مفادات پر ہم سب کی جان قربان ہے، جس پر انہیں درندگی کا نشانہ بنایا گیا۔

انہوں نے کہا : ملت جعفریہ کے نوجوانوں نے یہ پیغام دیدیا کہ وہ امریکا سے خوفزدہ نہیں اور ذلت و رسوائی امریکا کی قسمت میں لکھی ہوئی ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس واقعہ کے ذمہ داران کو سزا دی جائے اور آئندہ ایسے واقعات کا سدباب کیا جائے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬